BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 June, 2006, 21:31 GMT 02:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پرانی باتوں کا بکسا کہیں کھو گیا‘

’پرانی باتوں کا بکسا کہیں کھو گیا‘


پرانی باتوں کا بکسا کہیں کھو گیا

ہم اکثر چیزیں کھو دیتے ہیں۔ مثلاً اپنی کھنکتی ہوئی آواز، اپنی سچی مسکراہٹ، اپنی پیاری یادیں، اُف یہ بھولنے کی عادت۔

میرے گرد آوازوں کی ایک بھیڑ ہونے کے باوجود ایک گہرا سناٹا ہے۔ کبھی یہ پہروں میرا مہمان رہتا ہے اور کبھی مجھ پر مہربان بھی ہو جاتا ہے۔ میں ہنسنے لگتی ہوں، ہنسانے لگتی ہوں۔ لیکن اگر اس وقت آئینے میں دیکھ لوں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ میں نہیں ہوں، کوئی اور ہے۔

کیوں کہ میرے اندر تو اتنے دکھوں کےمدفن ہیں اور قبروں کے آس پاس ہوتا ہے سناٹا۔ اس لیے سب کا الگ الگ ہے راستہ اور یہاں سچ مچ میں کوئی نہیں آتا۔

مجھے بہت یاد آتا ہے پرانی باتوں کا ایک بکسا جس میں بڑی قیمتی چیزیں تھیں۔ امی ابو کی شفقت، بہن بھائیوں سے لڑائیاں اور پھر اک دوسرے کو منانا۔ لان میں کھیلی ہوئی کرکٹ اور آؤٹ ہو جانے پر شور مچانا۔

سکول ٹیچرز کی پھٹکار اور وہاں کے نیم سایہ دار۔ اونچی آواز پر گیت لگانا اور ساتھ میں خود بھی گانا۔ پھر اک دن تمہیں پانا اور تمہیں پانے کے کچھ عرصے بعد ہی وہ بکسا گم ہوگیا۔ بہت ڈھونڈا، تمہارے تکیے کے اوپر، اپنے دل کے اندر، اس چھوٹے سے کمرے میں جہاں اب کوئی نہیں رہتا۔ ان جمع کیے ہوئے کارڈز میں جن کے لفظوں میں کبھی سچائی تھی اور بارش سے بھیگی گلی میں بھی جہاں ایک شام بتائی تھی۔


آپ کیا کہتے ہیں

فیصل، حیدرآباد
شیما جی یقین کریں مزا آگیا، واہ واہ۔ سدا لکھتی رہیں آپ اور ہم پڑھتے رہیں آپ کو۔

جاوید اقبال ملک، چکوال
آپ نے کیا یاد دلا دیا۔ یادیں تو بہت حسین بھی ہوتی ہیں کچھ انتہائی افسردہ بھی کر دیتی ہیں۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ ہر انسان کے پاس یادوں کا ذخیرہ ہوتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ یادوں کی نوعیت کیا ہوتی ہے۔ تنہائی میں وقت گزارنے کا یہ ایک خوبصورت بہانہ ہوتا ہے اور خاص طور پر ایسے وقت میں جب انسان بوڑھا ہو جاتا ہے۔ اس وقت اپنے بھی نظر انداز کر دیتے ہیں تو صرف یادیں یادیں اور بس یادیں رہ جاتی ہیں۔

مہتاب خان، آسٹریلیا
آج تو آپ شدید ڈپریشن میں لگ رہی ہیں۔ اس وقت آپ صرف یہ شعر پڑھیں۔۔
یاد مزا عزاب ہے، یارب چھین لے مجھ سے حافظہ میرا۔
آج تو آپ کے اس موڈ نے موڈ ہی آف کر دیا ہے۔ میری بہن خوش رہیں اور سب کو خوش رکھیں، جیسے آپ کے پرانے بلاگ پڑھ کے ہم خوش ہوتے رہے ہیں۔

مخزن اصرار احمد، لاہور
صرف آپ ہی نہیں اور بھی بہت سے لوگ یہ احساسات رکھتے ہیں۔

اسد نظامانی، راولپنڈی
صحیح فرمایا آپ نے، ہم نے زندگی اتنی تیز کر دی ہے کہ اپنی زندگی کی قیمتی یادوں کو بھول بیٹھے ہیں۔ کسی نے سچ کہا ہے ’میرے بچپن کے دن کتنے اچھے تھے دن‘۔

سائرہ، عرب امارات
شیما جی میں تو آپ کی دیوانی ہوں۔

شازیہ خان، کراچی
لگتا ہے اس دفعہ آپ نے اپنے آنسوؤں کو قلم بند کر دیا ہے۔ جیسے آنکھوں میں نمی اور ہنسی لبوں پر۔ یہ اصل شیما کمال کا بلاگ لگ رہا ہے۔

شاہدہ اکرام، ابوظہبی
شیما جی آج کے بلاگ نے تو دل چیر کر رکھ دیا ہے۔ میں نے آپ کو پہلے بھی لکھا تھا کہ آپ کے ہر بلاگ کا موضوع دوسرے سے اس قدر مختلف ہوتا ہے کہ پڑھنے والا حیران رہ جاتا ہے۔ مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں خود کو اس بلاگ کے آئنے میں دیکھ رہی ہوں۔ میری بہنا کھوئی ہوئی چیزیں بہت مشکل سے ملا کرتی ہیں سو چھوڑو ان کی تلاش اور جو بھی حاصل ہے اس پر صبر شکر سے گزارا کرنا ہوگا۔

عدنان محمد، لندن
جناب شیما خاتون کس کو پا کر آپ نے وہ بکسا کھو دیا؟ یہ نہیں بتایا آپ نے اس بلاگ میں۔ میرے خیال میں آپ کے شوہر ہیں وہ۔

نوید عاصم، جدہ
غلطی آپ کی ہے۔ یادیں بھلا بکسوں میں رکھتے ہیں۔

سرفراز حبیب، جڑانوالہ
آپی جی آپ کا بلاگ پڑھ کر جیسے ہی میں ایوننگ واک کے لیے کینال روڈ پہنچا تو وہاں ایک درخت کے پیچھے مجھے ایک بکسا ملا ۔ پلیز اگر آپ کا ہو تو آپ نشانی بتا کر لے جا سکتی ہیں۔


پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد