BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Monday, 08 March, 2004, 17:10 GMT 22:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سروے اور کوئز: اقوام متحدہ کے ہزاریہ اہداف
سن 2015 میں دنیا کیسی ہوگی؟
سن 2015 تک دنیا کو درپیش مسائل اور خطرات کے بارے میں بی بی سی آپ کی رائے جاننا چاہتی ہے۔ تمام ممالک نے اقوام متحدہ کے ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے ایک ایجنڈے کے تحت دنیا میں عوام کی زندگی بہتر بنانے اور سن 2015 تک غربت کم کرنے کا عہد کیا ہے۔ دنیا کے رہنماؤں نے سن دو ہزار میں ان ہزاریہ اہداف پر اتفاق کیا تھا جس کے تحت امید کی جارہی تھی کہ غربت میں کمی کے ساتھ ساتھ کروڑوں لوگوں کی زندگی کے معیار میں بہتری آئے گی۔


سروے

بی بی سی کا یہ انٹرنیٹ سروے عالمی سطح پر اس طرح کا پہلا سروے ہے جس کے ذریعے دنیا کے مختلف علاقوں میں بی بی سی کے قارئین یہ بتانے کی کوشش کرینگے کہ ان کی حکومتیں کن پالیسیوں کو ترجیح دیں۔

یہ سروے چھ زبانوں میں کیا جارہا ہے: اردو، انگریزی، فارسی، ہسپانوی، عربی اور روسی۔ اس سروے میں حصہ لینے کے بعد آپ اپنے نتائج کا موازنہ دنیا کے مختلف علاقوں میں بی بی سی کے قارئین سے کرسکیں گے۔ یہ نتائج علاقہ، عمر، جنس اور زبان کے لحاظ سے دستیاب ہونگے۔


کوئز

اس سروے کے ساتھ آپ ایک کوئز میں بھی حصہ لے سکتے ہیں جو اقوام متحدہ کے ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے بارے میں کی جانے والی حکومتی اقدامات سے متعلق ہے۔

ہم یہ بھی جاننا چاہیں گے کہ اس طرح کے ترقیاتی مسائل کے بارے میں آپ اور آپ کے پاس پڑوس میں کیا کچھ کیا جارہا ہے۔

اس سروے اور کوئز میں حصہ لینے پر آپ کو بی بی سی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے پروگرام میں شرکت کا موقع بھی مل سکتا ہے۔

بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد