 |  بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پچاس ہو گئی ہے۔ |
جمعرات کے بم دھماکوں سے برطانوی معاشرہ کس طرح متاثر ہوگا؟ شبہ کی انگلی ایک مرتبہ پھر القائدہ کی جانب اٹھائی جا رہی ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ جس انداز میں یہ حملے کئے گئے اس پر القائدہ کی چھاپ نظر آتی ہے۔ تاہم پولیس کے مطابق ابھی کسی کو بھی مورد الزام ٹھہرانا ممکن نہیں۔ تو کیا اثر ہوگا ان حملوں کا برطانوی معاشرے اور مسلمان قوم پر؟ برطانیہ میں مسلمانوں کی ایک نمائندہ تنظیم کا کہنا ہے کہ ملک میں مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارووائی کا خطرہ ہے۔ کیا امکان ہے اس بات کا؟ کیا رخ اختیار کریں گے حالات؟ اور مسلم انتہاپسندوں کا ان حملوں سے کوئی تعلق ہو نہ ہو، کیوں سب سے پہلے شبہہ کی انگلی انہیں کی طرف اٹھتی ہے؟ اگر آپ کسی بھی طرح ان حملوں سے متاثر ہوئے ہیں، تو ہم سے رابطہ کیجئے، ہم آپ کی بات آپ ہی کی آواز میں اپنے پروگرام میں شامل کریں گے اور اگر اس بارے میں آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے، تو ہم سے پوچھیں۔ ہم نے آپ کے سوالوں کا جواب دینے کے لیے برطانیہ کی حکمراں لیبر پارٹی کے رہنما لورڈ نذیر احمد کو دعوت دی ہے۔ اس اتوار دس جولائی کو ہمارے خصوصی پروگرام ٹالکنگ پوائنٹ میں۔ آپ ای میل کے ذریعہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اپنا نام ، سوال اور ٹیلی فون نمبر ضرور لکھئے گا، ہم خود آپ سے رابطہ کریں گے۔ |