سوال آپ کے جواب انضمام کے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں میں شکست کھا کے واپس آئی ہے اور اب بھارت کا مشکل دورہ سر پر کھڑا ہے۔ پاکستان کے کپتان انضمام الحق کہتے ہیں کہ نوجوان اور ناتجربہ کار کھلاڑیوں نے دورۂ آسٹریلیا سے بہت کچھ سیکھا ہے اور بھارت میں یہ تجربہ کام آئے گا۔ لیکن شعیب اختر اور محمد سمیع جیسے فاسٹ بولروں کی شمولیت زخمی ہونے کے باعث مشکوک ہےتو کیا ان کے بغیر پاکستانی ٹیم نہایت مضبوط بھارتی بیٹنگ لائن کا مقابلہ کرپائے گی؟ اور کیا غیرمستقل مزاج پاکستانی بیٹسمین عرفان پٹھان، ظہیر خان، اشیش نہرا اور بالاجی کے سامنے ٹھہر پائیں گے؟ اور ان سب سے بڑھ کر کیا ڈسپلن پاکستانی ٹیم میں واپس آگیا ہے؟ یہ اور ایسے ہی بہت سے سوال آپ پوچھیے اور پاکستان کے کپتان انضمام الحق اکیس فروری بروز پیر پاکستان میں رات ساڑھے سات بجے بی بی سی اردو اور ہندی کے خصوصی مشترکہ شمارے ٹاکنگ پوائنٹ میں ان کا جواب دیں گے۔ آپ اپنا پتہ اور ٹیلی فون نمبر بذریعہ ای میل ہمیں بھیجیے۔ ہم آپ سے رابطہ کریں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||