انڈونیشیا کے جزیرے مرکزی جاوا کے جنوبی ساحل پر سنیچر کی صبح آنے والے زلزلے میں حکام کے مطابق اب تک کم از کم 2700 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ پیما پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ دو تھی۔ کیا آپ یا آپ کے جاننے والے اس زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں؟ آپ نے کیا دیکھا؟ کیا آپ اپنے رشتہ داروں اور پیاروں کے بارے میں پریشان ہیں؟ کیا آپ نے اس زلزلے کی تباہی کی اپنے موبائل یا کیمرے سے کوئی تصاویر اتاری ہیں۔ ہمیں لکھ بھیجئے۔ تصاویر اس پتہ پر بھیجیں۔ [email protected] آپ اپنی رائے اردو، انگریزی یا roman urdu mein bhi bhej سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنا پیغام موبائل فون سے ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجنا چاہتے ہیں تو براہِ مہربانی اس کے آخر میں اپنا اور اپنے شہر کا نام لکھنا نہ بھولیے۔ ہمارا نمبر ہے:00447786202200
|