BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Friday, 24 September, 2004, 14:14 GMT 19:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’آپ کی آواز‘: بہترین ویب سائٹ
’آپ کی آواز‘: بہترین ویب سائٹ
’آپ کی آواز‘ کو بہترین عالمی ویب سائٹ کا ایوارڈ ملا ہے۔
بی بی سی ورلڈ سروس کو ’آپ کی آواز‘ ویب سائیٹس کے لیے دو ہزار چار کا ایل آر سی (لوکلائیزیشن ریسرچ سینٹر) بہترین عالمی ویب سائیٹ کا ایوارڈ ملا ہے۔ یہ ایوارڈ زبان، ثقافت اور تخلیقی لحاظ سے بہترین ویب سائٹ کو دیا جاتا ہے۔

ایل آر سی کے ڈائریکٹر رینہارڈ شولر نے کہا کہ بی بی سی کی’ آپ کی آواز‘ ویب سائٹس کو یہ ایوارڈ ان کے دلچسپ اور آسان انداز، صحیح زبان اور تہذیبوں کو قریب لانے میں ان کی کامیابی کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام عناصر ان ویب سائٹس کو بہترین بناتے ہیں۔

اکتوبر دو ہزار تین میں ’یور وائس‘ یعنی ’آپ کی آواز‘ نامی ان ویب سائٹس کا عربی، فارسی اور اردو زبانوں میں افتتاح کیا گیا تھا۔ ان کا مقصد مسلمان ممالک میں بات چیت کو فروغ دینا تھا۔ بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر یہ ’آپ کی آواز‘ کے صفحہ کی صورت میں موجود ہے۔ اس بات چیت سے بی بی سی ورلڈ سروس کی دیگر ویب سائٹس کو بہت فائدہ ہوا ہے۔

ورلڈ سروس نیو میڈیا کی سربراہ مائرا ہنٹ نے کہا کہ یہ ایوارڈ بی بی سی میں کام کرنے والے قابل اور محنتی لوگوں کے فن کی گواہی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’آپ کی آواز‘ کی کامیابی کے پیچھے بی بی سی کے نامہ نگاروں کے علاوہ دنیا بھر میں بی بی سی کے قارئین کا ہاتھ ہے‘۔

لمرک یونیورسٹی کا لوکلائیزیشن ریسرچ سینٹر ویب کی صنعت کے لیے تحقیقی مواد اکٹھا کرتا ہے اور تفصیلی معلومات فراہم کرتا ہے۔

بہترین ویب سائٹ اوارڈ ’یورو آر ایس سی جی انٹرایکشن‘ کے تعاون سے پیش کیا جاتا ہے۔ اس ایجنسی کے ماریو ڈی بورٹولی نے کہا ’یہ اوارڈ بہترین عالمی ویب سائٹس کو دیا جاتا ہے جو نئے معیار قائم کرتی ہیں۔ بی بی سی ورلڈ سروس کی ’آپ کی آواز‘ ویب سائٹس نے نہ صرف یہ مقام حاصل کیا ہے بلکہ تہذیبوں کے درمیان بات چیت کا آغاز بھی کیا ہے۔‘


آپ کی رائے

مدثر فاروقی، کراچی، پاکستان:
کاہے کی مبارک باد، میں نے تو جب بھی کچھ بھیجا وہ شائع ہی نہیں ہوا۔

محمد حیدر اورکزئی، پشاور، پاکستان:
بی بی سی اردو آن لائن اور اردو سروس یقیناً7 مبارک باد کے مستحق ہیں، خاص طور پر آپ کی آواز۔

جاوید اقبال ملک، چکوال، پاکستان:
اس میں پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے کیونکہ یہ کام پوری ٹیم نے مل کر کیا ہے۔

شاہدہ اکرام، ابوظہبی:
پہلے بی بی سی کو مبارک باد اور پھر ہم سب کو مبارک باد جن کی یہ آواز ہے۔ وہ آمادی تو ہمیں پہلے کبھی نہ ملی تھی جو اس صفحے نے دی۔ پوری دنیا کے بہن بھائیوں کی آراء پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کس موضوع پر کیا سوچتے ہیں؟ سب کو مبارک۔

علی عمران شاہین، لاہور:
بی بی سی کا بہت بہت شکریہ کہ اس نے میری رائے شائع کی اور خصوصاً میری رائے کی تصویر ایوارڈ کی خبر کے ساتھ شائع کی۔

علی ضیا، یو اے ای:
میری طرف سے ان کو بھی مبارکباد جو اپنی رائے بھیج کر اس ویب سائٹ کو مزید دلچسپ بناتے ہیں۔

پرویز جعفری، کراچی:
بہترین ویب سائٹ ہونے پر مبارکباد۔

نعیم ارشد، لاہور:
بہت اچھے

نعیم الحق سید، سعودی عرب:
بی بی سی ورلڈ کی اس ہسولت نے بی بی سی کے کروڑوں سنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیا ہے۔ اس کا استعمال سہل ہونے کے سبب بوڑھے، جوان اور بچے سبھی باآسانی اپنی رائے دیتے ہیں۔ میرے خیال میں یہ بی بی سی کا بہت بڑا تہلکہ اور کارنامہ ہے جس کی جتنی پذیرائی ہو کم ہے۔

کامران الطاف، جنوبی افریقہ:
خصوصاً بی بی سی کی اردو سروس دنیا کی بہترین اردو سروس ہے۔

غلام فرید شیخ، سندھ:
اب پوری دنیا تک اپنی آواز پہنچانا کوئی مشکل بات نہیں کیونکہ یہ کام بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے پیچ آپ کی آواز پر آ کر محض ایک کلک کرنے کی بات ہے۔

حماد رضا بخاری، ناروے:
غیر سنجیدی سیاسی چالبازی ہے اور محض لفظوں کا کھیل ہے جس کا نتیجہ صفر ہے۔

ڈاکٹر طارق عباس، فیصل آباد:
میں نے سب سے مکمل اور بہترین ویب سائٹ بی بی سی کی سائٹ کو پایا ہے۔ یہ ہر لحاظ سے کامیاب ہے۔

فیصل حفیظ، سعودی عرب:
میں بی بی سی اردو سروس کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جس کی کوششوں سے بی بی سی اردو کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔ یہ واقعی بہت شاندار سائٹ ہے اور آپ کی آواز کا صفحہ بہت ہی عمدہ ہے۔ اس صفحے کے ذریعے لوگوں کے مسائل سے آگہی حاصل ہوتی ہے۔ میں مستقل طور پر اس ویب سائٹ کا مطالعہ کرتا ہوں۔

ساجد امجد، دبئی:
سب سے پہلے بی بی سی کے پورے عملے کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد۔ دراصل جب میں پاکستان میں تھا تو بی بی سی کی سائٹ پر کبھی نہیں گیا تھا۔ لیکن تین برس پہلے بی بی سی کی سائٹ پر پہلی بار آنے کے بعد میں مستقل طور پر اس کا مطالعہ کرتا ہوں اور اب تو یہ میرا ہوم پیج بن چکی ہے۔ امید ہے بی بی سی اپنے اس تسلسل کو برقرار رکھے گی۔

پذیر احمد ارباب، پاکستان:
بی بی سی پوری دنیا میں سب سے عظیم ہے۔

سمنن شیخ، لاہور:
بی بی سی ہمیشہ سے نمبر ون رہی ہے۔

علیم حیدر، پاکستان:
بی بی سی کی ویب سائٹ خبروں کے لیے بہت ہی عمدہ ویب سائٹ ہے۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہم اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت کسی اور ویب سائٹ پر میسر نہیں کیونکہ بی بی سی ایک ملٹی کلچرل سائٹ ہے۔

حسیب جان، پشاور:
بی بی سی کی ’آپ کی آواز‘ اس ایوارڈ کی مستحق ہے۔

شاہد، کوہاٹ:
آپ اپنی ریڈیو کی لہروں کو فعال بنائیں آواز اکثر خراب ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد