یوم آزادی: آپ کا پیغام، آپکی رائے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یوم آزادی کے موقع پروزیر، سفیر، اور سیاستدان تو روایتی پیغامات جاری کرتے ہی ہیں۔ ہم آپ سے سننا چاہتے ہیں آپ کا پیغام آپکی رائے! یوم آزادی آپ کے لیے کیا معنٰی رکھتاہے؟ تقسیم ہند کے ستاون برس بعد کیا پاکستان اور بھارت کے عوام اب بہتر حالات میں ہیں؟ اگر محمد علی جناح آج ہوتے تو برصغیر کے حالات پر کیا کہتے؟ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے فوج نے کیا کیا اور سیاستدانوں نے ملک کو کیا دیا؟ دو قومی نظریئے کی آج کیا حثییت ہے؟ جمہوریت، صوبائی خود مختاری اور مذہبی رواداری پر آپ کیا کہتے ہیں؟ اپنا پیغام اور سوالات ہمیں اپنےفون نمبر کے ساتھ لکھ بھیجیےء ۔ بی بی سی اردو کے اتوار پندرہ اگست کے خصوصی ”ٹاکنگ پوائنٹ" ہم آپ سے خود رابطہ کریں۔ پروگرام میں لاہور سے براہ راست ہمارے مہمان خصصوصی ہوں گے ممتاز تاریخ دان ڈاکٹر مبارک علی۔ ڈاکٹر مبارک علی نے 1976 میں جرمنی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ اور این سی اے لاہور میں لیکچر دیتے ہیں۔ سیاسی سوچ کے لحاظ سے وہ خود کو بائیں بازو کے جہموریت پسند اور سیکولر قرار دیتے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||