ایشیا کپ: انڈیا بمقابلہ پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اتوار کو کولمبو میں کھیلے جانیوالے ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے انڈیا کو شکست دے دی ہے۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے ایک سو تینتالیس رن بناکر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انڈیا کی ٹیم پاکستان کے تین سو رنوں کا جواب نہ دے سکی اور صرف دو سو اکتالیس رن بنا سکی۔ کیا آپ نے یہ میچ دیکھا؟ آپ کو یہ کھیل کیسا لگا؟ ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف کون ٹیم سامنے آئے گی؟ ایشیا کپ کون جیتے گا اور کیوں؟ ہمیں لکھئے۔ یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں سید سجاد، جھنگ: پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ وہ بھارت کو ہرا کر بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ حوصلہ رکھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ جاوید اقبال، کوٹ ادو: یہ ایک شاندار میچ تھا مگر ہم بونس سسٹم سے اتفاق نہیں کرتے۔ محمد صوفی، کینیڈا: لوگوں کا وقت ضائع کر رہے ہیں کرکٹ والے۔ کوئی تعمیری کام کریں۔ جہانگیر عباس، میانوالی: اگر پاکستان بھارت کو ہرا سکتا ہے تو وہ کسی بھی دوسری ٹیم کو ہرا سکتا ہے۔ فواد احمد، لاہور: میرے خیال میں پاکستان نے بھارت کو ہرا کر پہلے ہی ایشیا کپ جیت لیا ہے۔ ہمیں اور کچھ نہیں چاہیے۔ فیصل غفار، لاہور: پاکستان انڈیا سے جیت گیا، یہی خوشی کی بات ہے۔ جسونت سنگھ، پاکستان: میرے خیال میں یہ پورے پاکستانی ٹیم کی اچھی کامیابی ہے، نہ کہ کسی ایک فرد کی۔ پاکستانی ٹیم کو ٹیم کے طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایکسٹرا رن بھی روکنے کی ضرورت ہے۔ واصف رب، امریکہ: کینیڈا: شعیب اختر کو ڈراپ کردیں۔ آصف خان: پاکستان کو ایکسٹرا رن روکنے کی ضرورت ہے۔ طارق چودھری، پیرس: میچ فِکس تھا تاکہ فائنل میں پاکستانی ٹیم کا ریٹ بڑھایا جاسکے۔ محمد عدنان، کینیڈا: مجھے اس میں کوئی انٹیریسٹ نہیں ہے کہ پاکستان فائنل میں پہنچے، لیکن میں خوش ہوں کہ اس نے انڈیا کو ہرادیا اور پاکستان میں سیریز شکست کا بدلہ لے لیا۔ ناصرالحق، کینیڈا: پاکستان، جس ٹیم کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی، آج اچھا کھیلا۔ افتخار محمود، آسٹریلیا: پاکستان جیت گیا، اب چاہے فائنل میں نہ پہنچیں پھر بھی کوئی دکھ نہیں ہوگا۔ انڈیا سے نہیں ہارنا تھا۔ عمیر ڈار، اسپین: اس میچ کو جیتوانے کے اصلی حقدار شعیب ملک ہیں۔ اسلم محمد، میکسیکو: مبارک ہو! پاکستان جیت گیا ہے۔ لیکن اسے ایکسٹرا رنوں کو روکنا پڑے گا۔ عرفان صدیقی، کویت: انڈیا کی جانب سے عرفان پٹھان نے اچھا کھیلا۔ میچ کے اختتام سے قبل قارئین کا ردعمل آفتاب شیخ، کراچی: میں خود بھی کرکٹر رہا ہوں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کا فین تھا لیکن سٹے کے چکر اور پاکستان کی پہلے سے طے شدہ پرفارمنس نے مجھے بہت بدذن کردیا، میری تو خواہش ہے کہ پاکستان ٹیم جو اب گلیمر کا سِمبل بن کر رہ گئی ہے بری طرح سے ہارے اور ہارتی رہے۔۔۔۔ عبدالمنیب، جرمنی: کسی نے شیر سے پوچھا تھا کہ حضور آپ انڈے دیتے ہیں یا بچے۔ شیر نے جواب دیا ہم جنگل کے بادشاہ ہیں، ہماری مرضی انڈے دیں یا بچے، تم کون ہوتے ہو پوچھنے والے؟ ہماری ٹیم بادشاہ ہے، جیتے یا ہارے، ہم کون ہوتے ہیں پوچھنے والے؟ محمد جان ملک، سعودی عرب: پاکستان یقینی طور پر یہ میچ جیتے گا اور شعیب ملک مین آف دی میچ ہوں گے۔ سہیل عرفان، اوسلو: اگر آج شعیب اختر کو تھوڑی سی غیرت آگئی تو شاید شعیب ملک کی محنت پر پانی نہ پھرے۔ محمد عبداللہ، جدہ: اللہ بہتر جانتا ہے دونوں ٹیمیں مضبوط ہیں۔ تنویر کاظمی، واہ کینٹ: انشاء اللہ آج پاکستان جیتے گا اور اس میں کردار شعیب ملک کا ہوگا۔ عبدالصمد، ناروے: بیٹنگ تو جوں توں کرکے کامیاب ہوگئے اب دیکھنا ہے کہ باؤلر بھی کیا دنیا کے فرسٹ کلاس باؤلر ہیں۔ محمد خان، مستنگ: یہ بہت ہی اچھا میچ ہے، پاکستان جیتے گا۔ اعجاز خان، اٹک: سو فیصد پاکستان جیتے گا۔ عصمت نواز، بھکر: یہ اچھا میچ ہے، ہمیں ہائی کلاس کرکٹ دیکھنے کو ملے گا۔ سجاد حسین چودھری، جنوبی کوریا: اب بھی یہ گیم شعیب ملک کی انگلیوں میں ہے، انہیں باؤلنگ بھی اچھا کرنا ہوگا۔ نوید، ملتان: اگر کیچ ڈراپ نہ ہوئے، ایکسٹرا نہ دیے گئے تو پاکستان جیت سکتا ہے۔ افقاد احمد، جرمنی: اگر یہ پاکستانی چیتے مسقتل مزاجی سے کھیلیں تو شیر کا بینڈ بجادیں گے۔ ورنہ انہیں گیدڑ کے سامنے بھی گھٹنے ٹیکا دیکھا ہے۔ ایاز احمد، ہیمبرگ: ٹیم انتشار کا شکار نظر آتی ہے، شعیب ملک کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین صحیح کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ ان حالات میں انڈیا کا جیتنا آسان نظر آتا ہے۔ فضل رحمان، دیرآباد: ہماری باؤلنگ بھی اچھی ہے اور ہم نے ٹف ٹارگیٹ بھی دیا ہے۔ میرے خیال سے ہم یہ میچ جیتں گے۔ آصف: انڈیا کا مقابلہ دنیا کی ایک ہی ٹیم سے ہے، وہ ہے پاکستان۔ پاکستان ہی جیتے گا۔ عبدالستار خان، راولکوٹ: اگر شعیب اور سمیع اچھی باؤلنگ کرتے ہیں تو پاکستان وِنر ہوگا۔ ایکسٹرا نہ دیں، سہواگ اور تندولکر سے جلدی چھٹکارا پائیں۔ کامران احمد، دوبئی: پاکستانی ٹیم سے کچھ بھی بعید نہیں، اب اچھی باؤلنگ سے ہی میچ جیتا جاسکتا ہے۔ انڈیا کے بیٹسمین ورلڈ کلاس ہیں اور ورلڈ کپ میں بھی پاکستان نے تین سو رن سے زائد بنائے تھے۔ نتیجہ کیا نکلا؟ طاہر نظیر، راولپنڈی: پاکستانی مینجمنٹ یونس خان کے بارے میں سوچے اور اولڈ معین خان کو ہٹائے۔ یونس خان + پاکستان فاتح ہوں گے۔ محمد امین عیدی، جنوبی کوریا: پاکستان عظیم ہے اور جیتے گا۔ مصطفیٰ سید، شارجہ: آج پاکستان اچھا کھیلا، جیت بھی پاکستان کی ہوگی۔ جہانگیر احمد، دوبئی: اگر آج پاکستان نے فیلڈِنگ اور باؤلنگ معیاری کی تو انشاء اللہ پاکستان جیت جائے گا۔ شوکت خان، سعودی عرب: ہم سب کی دعاء پاکستان کے ساتھ ہے۔ عبدالوحید، کراچی: آج پاکستان نے جس طرح بیٹِنگ میں بہتری کی ہے اسی طرح اسے باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بہتری دکھانی ہوگی تاکہ وہ انڈیا کو یہ مشکل ہدف بنانے سے روک سکے۔ ٹارگیٹ کوئی بھی مشکل نہیں ہوتا۔ یہ ٹارگیٹ بھی ویسا ہی ہے جیسا پاکستان میں انڈیا پاکستان میچوں کا تھا۔ نوید اعوان، ڈنمارک: پاکستان کو کچھ اور رن مل سکتے تھے، لیکن تندولکر کی نیگیٹیو باؤلنگ اور آخری کھلاڑیوں میں اعتماد کی کمی نے مشکل کردیا۔ میرے خیال سے آج کلوز فِنش ہوگا۔ مختار رضوی، قطر: شعیب ملک نے آج شاندار اننگز کھیلی۔ شاہد منیر حسین، کویت: انشاء اللہ پاکستان یہ میچ جیتے گا اور ٹورنامنٹ میں واپس آجائےگا۔ باسط اقبال، پرتگال: آج پاکستان کے پاس یہ میچ جیتنے کے لئے اچھا موقع ہے۔ چودھری ناصر، ٹوکیو: پاکستان کی ٹیم میں موجود چند کھلاڑیوں کو جیت یا ہار سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ وہ تو اپنی سٹے کی رقم کے بارے میں سوچتے ہیں۔ گل فیاض ایاز خان، پشاور: اگر انڈیا ہار گیا تو پاکستان جیت جائے گا۔ اسد شاہ، جاپان: میرے خیال سے انڈیا جیتنے کے لئے ویسے کوشش کرے گا جیسا اس نے دو دفعہ ماضی میں کیا ہے۔ رفیع مرزا، آسٹریلیا: بلا شبہ پاکستان یہ میچ جیتے گا۔ اویس محمد، جرمنی: اگر تندولکر جلدی آؤٹ ہوجائے تو جیت جائیں گے جس کے لئے ہم دعا کرتے ہیں۔ شاہد حسین، مانٹریال: پاکستان جیتے گا۔ محمد ارشد خان، دوبئی: اگر سہواگ اور تندولکر جلدی آؤٹ ہوگئے، تو انشاء اللہ پاکستان جیتے گا۔ رفیق اعوان، سِڈنی، آسٹریلیا: پاکستان اچھا کھیلا اور ضرورت جیتے گا۔ امجد امجد، جھنگ: پاکستان انڈیا کے خلاف میچ جیتے گا۔ شہریار امجد، جلال پور جٹن: میرے خیال سے پاکستان یہ میچ جیت کر بنگلہ دیش سے ہار جائے گا۔ کاشف ریاض، مسقط: چانس فِفٹی فِفٹی ہے، کیونکہ انڈیا کے پاس بھی ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں۔ خالد بھٹی، شارجہ: انشاء اللہ آج پاکستان جیت جائے گا اور فائنل بھی جیتے گا۔ فہد میمن، سعودی عرب: پاکستان ہی جیتے گا۔ محمد رفیق جعفر، شارجہ: یقینا آج ایک اور اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔ دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ایم موسیٰ موسازی، تربت، بلوچستان: پاکستان جیتے گا۔ احسن امجد، جرمنی: میرے خیال سے پاکستان یہ میچ جیت گیا ہے۔ ندیم احمد، بیلجیئم: میرے خیال سے پاکستان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، کوئی بھی جیتے یا ہارے، مجھے اچھا کھیل پسند ہے۔ فیصل چانڈیو، حیدرآباد سندھ: اللہ بہتر جانتا ہے، کون فاتح ہوگا۔ نیرجعفری، کویت: یہ میچ پاکستان جیتے گا۔ شہریار حسین، جرمنی: میرے خیال میں آج پاکستان جیت جائے گا لیکن فائنل میں ہار جائے گا۔ حفیظ رحمان، نیوزی لینڈ: کافی عرصے کے بعد پاکستان ٹیم ایکشن میں واپس آئی ہے۔ اوسامہ علی، سعودی عرب: انشاء اللہ یہ میچ پاکستان جیتے گا اور فائنل کوالیفائی کرے گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||