BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Monday, 14 June, 2004, 12:51 GMT 17:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں کور کمانڈر پر حملہ
القاعدہ اور کراچی کور کمانڈر پرحملہ
کراچی کور کمانڈر پرحملہ
کراچی میں کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل احسن سلیم حیات پر ہونے والے حملے کے سلسلے میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کے ترجمان شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان آٹھ افراد میں سے دو نے وانا میں ازبک شہریوں سے تربیت حاصل کی تھی۔ حکومت ان افراد کی گرفتاری کو القاعدہ کے خلاف بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے۔ گرفتار شدگان ازبک اور چیچن ہیں اور ان میں شدت پسند تنظیم جنداللہ کے سرغنہ عطاء الرحمان اور نائب شہزاد بھی شامل ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ جنداللہ اس حملے کی ذمہ دار ہے۔

کیا آپ کراچی میں ہیں؟ آپ نے ان گرفتاریوں کے بارے میں کیا سنا یا دیکھا ہے؟ آپ کی رائے میں یہ گرفتاریاں کیا القاعدہ کے خلاف بڑی کامیابی ہیں؟

آپ کی رائے

یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں


نادر سید، حیدرآباد سندھ: یہ بھی اور بہت سے ڈراموں کی طرح ایک ڈرامہ ہے۔ نہ جانے کن معصوم لوگوں کو آرمی اپنے کھیل کی بھینٹر چڑھارہی ہے۔ کراچی یا پاکستان کا مسیلہ القاعدہ نہیں آرمی ہے جسے اقتدار کا ایسا چسکا لگ گیا ہے کہ اس کی خاطر یہ اس بدنصیب ملک کے ساتھ کچھ بھی کرسکتی ہے۔

کنول زہرہ، لاہور: ایک کور کمانڈر پر اٹیک ہوا تو گورنمنٹ نے فورا ایکشن لیا ہے لیکن یہ القاعدہ جب عام لوگوں یا امام بارگاہوں پر اٹیک کرتی ہے تو کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔ گورنمنٹ کو صحیح طریقے سے ان بنیاد پرستوں کا نیٹورک توڑنا ہوگا۔

اعجاز خان، راولپنڈی: جب کسی برائی کو جڑ سے ختم نہیں کیا جاتا، دو چار لوگوں کی گرفتاریوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ میرے خیال میں ایک آدمی کی گرفتاری سے بھی اصل اور بڑے دہشت گردوں تک پہنچا جاسکتا ہے۔

علی نقوی، آسٹریلیا: یہ پاکستانی اسٹائل ہے، جب وہ پکڑتے ہیں کسی کو تو تمام مقدمے جن کا حل نہیں نکلا ہے اس کے سر پر تھوپ دیتے ہیں۔ وہ دوسروں کی تحقیق نہیں کرتے۔

ایقو شیخ، کینیڈا: اصل میں نواز ہوں، بینظیر ہوں یا آرمی ہو سب کے سب ایک ہی مٹی کے بنے ہوئے ہیں۔ غریب مررہا، بیانات سے اخبار بھرتے رہے، لیکن کسی کو بھی کراچی پر رحم نہیں آیا۔ پندرہ بیس سال سے کتنے بےگناہ مارے گئے ان کا سب کا خون ان کی گردنوں پر ہے۔ ان کو پتہ تھا کے ان واقعات کے پیچھے کون ہے۔

آصف، کراچی: میں سمجھتا ہوں کہ یہ حکومت کی مکمل ناکامی ہے کیونکہ وہ ملک کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔

ہارون رشید ملک، اسلام آباد: اللہ میرے پیارے پاکستان کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھے اور اس کی حفاظت فرمائے۔ اور حکومت کو بھی ملکی مفاد نظر میں رکھ کر فیصلہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

باقر رضا: میں مسٹر علوی کی بات سے متفق ہوں۔ ان مجرموں کو اسی وقت کیوں گرفتار کیا جاتا ہے جب یہ بڑی بڑی ہستیوں کے خلاف کوئی کارروائی کرتے ہیں؟

خلیل چودھری، میلبورن: میں کراچی میں تو نہیں ہوں لیکن اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ جب تک آدمی مررہا تھا اور مسجدوں پر حملے ہورہے تھے تو ان دہشت گردوں کو پکڑنے والا کوئی نہیں تھا۔ لیکن جب کور کمانڈر پر حملہ ہوا تو فوری طور پر سب پکڑے گئے۔

نامعلوم: یہ سب ڈرامہ ہے ہماری آرمی کا اور کچھ نہیں ہے، اپنے آپریشن کو جسٹیفائی کرنے کے لئے۔

محمد کہاں، لاہور: ان لوگوں کو پکڑنے والے کچھ نہیں جانتے ان کے بارے میں،یہ سب لوگ جانتے ہیں کہ کراچی میں بہت سے غیرملکی کام کرتے ہیں جن کو پکڑکر ان لوگوں نے ایک ہی نام دیدیا۔

مقبول حسین، لاہور: میرا اندازہ اور حالات بھی یہی کہتے ہیں کہ یہ اسی شدت کا سامنا ہے جو وانا آپریشن میں ہورہے ہیں۔

سلمان اختر، مانچسٹر: جس ملک کا صدر اور کور کمانڈر دہشت گردوں کے حملوں سے محفوظ نہ ہوں وہاس ایک عام بندے کی سیکیورٹی کا کیا عالم ہوگا۔ پاکستان میں پہلے تو آج تک کوئی مجرم نہیں پکڑا جاتا، جب پکڑ لیا جاتا ہے تو بعد میں اس کا پتہ نہیں لگتا کہ اس کو کیا سزا ملی اور وہ کون تھا۔

اشفاق حیدر، کینیڈا: بالکل اس حملے میں القاعدہ ملوث ہے کیونکہ اس طرح کے بڑے منصوبہ بند حملے القاعدہ ہی کرتی ہے۔

محمد رضوان، جاپان: میں سمجھتا ہوں کہ یہ جو لوگ پکڑے گئے ہیں یہ سب بےقصور ہیں،ان لوگوں پر زبردستی یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے حملہ کیا یا پھر اس حملے میں ملوث تھے۔ میں ذاتی طور پر پاکستانی پولیس پر ایک فیصد بھی یقین نہیں کرتا کیونکہ انہوں نے مجھ پر بھی جعلی الزام لگائی تھی۔

عامر گِل، ملتان: جب فوج کے اپنے قریبوں کو ہاتھ پڑا تو ملزم دوسرے دن گرفتار ہوگئے۔ کیا عام لوگ کتے ہیں جن کو مارنے پر سوائے ایک آدھے بنیا کے علاوہ حکمران کچھ اور نہیں کرتے؟

سعید کھٹک، نوشہرہ: یہ لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے محض ایک ڈرامہ ہے۔حکومت کراچی میں امن قائم کرنے میں بالکل ناکام ہوگئی ہے۔ جہاں تک القاعدہ کا تعلق ہے وہ مسلمان ہیں اور وہ معصوم مسلمانوں کا کبھی قتل نہیں کرنا چاہتے۔ ہماری حکومت امریکہ کو خوش رکھنا چاہتی ہے؟

علی رضا علوی، اسلام آباد: بلا شبہ یہ حکومتی اداروں کی ایک اہم کامیابی ہے۔ ہمیں کور کمانڈر پر حملے اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر بھی انتہائی صدمہ ہ لیکن سمجھ میں نہیں آتا کہ آئے دن یہ لوگ مسجد اور امام بارگاہوں پر حملے کررہے تھے تو انہیں کیوں نہیں گرفتار کیا گیا؟

جاوید، کراچی: آج تک کافی لوگ گرفتار ہوئے مگر کسی بھی جگہ دہشت گردی کم نہیں ہوئی۔ سب کچھ ہورہا ہے اور ہوسکتا ہے کہ یہ گرفتاریاں محض دکھاوا ہوں۔

ارسلان ٹیپو، کراچی: جناب سب سے پہلے غورت طلب بات یہ ہے کہ جب بارود اور گن برآمد ہوا ہے تو سوال یہ ہے کہ وہ کس طرح کراچی آیا؟

محمد اسماعیل، صوابی: القاعدہ ایک مسلم کمیونیٹی ہے اور حملے کے لئے ذمہ دار نہیں ہے۔

راحت ملک، راولپنڈی: بلاشبہ ملزم پکڑے گئے ہیں ار اس لحاظ سے بہت کامیابی ہے القاعدہ کے خلاف۔ میں کراچی میں تو نہیں رہتا مگر پاکستان میں ہوں اور اچھی طرح جانتا ہوں اپنے پاکستانی بھائیوں کی روش کو۔ سب سے بڑی حیران کن بات یہ ہے کہ کس کے پاس جادو کی چھڑی تھی جس سے ملزم آنا فانا پکڑے گئے۔

عمران سید، امریکہ: یا تو ان کا پتہ نہیں چل رہا تھا یا ایک دم سب گرفتار ہوگئے! بات سمجھ میں نہیں آئی۔ کہیں ایسا تو نہیں ایک کو گرفتار کرکے سب الزام اس پر ڈال دیے گیے ہوں؟

جہانگیر احمد، پاکستان: پاکستان میں کیا نہیں ہوسکتا، کسی کو بھی پکڑ کر القاعدہ کا ممبر ظاہر کیا جاتا ہے۔ پھر ایک ہفتے کے بعد تردی آئے گی کہ اب اصلی ملزم پکڑے گئے ہیں،جیسا کہ صدر مشرف پر حملے میں ہوا تھا۔

حمید میمن، میلبورن: کراچی میں ہونے والے اس طرح کے تمام واقعات کے لئے فوج ذمہ دار ہے۔

سلیم خان یاندریبایو، گروزنی: جس طرح امریکہ نے اجازت دی ہے کہ ان کے ہائی پروفائل مخالفین کا قتل کیا جائے، بالکل اسی طرح امریکہ کی پٹھو ایجنٹ یعنی کورکمانڈر وغیر واجب القتل ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد