سوال پوچھیں: ڈاکٹر ہاشمی کا مِشن اسلام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈاکڑ فرحت ہاشمی جنہوں نے انیس سوچورانوے میں اسلام آباد میں قرآن کے بارے میں کلاسیں شروع کر کے پورے پاکستان میں سینکڑوں عورتوں کے دل جیت لیے، بائیس مئی بروز سنیچر کو بی بی سی اردو ریڈیو کے پروگرام سیربین میں سامعین کے سوالوں کے جواب دینگی۔ صرف دس سال بعد ان کا تعلیمی ادارہ الھدیٰ پاکستان کے کئی شہروں میں خواتین کو اسلامی تعلیمات فراہم کرتا ہے اور وہ یہاں مختلف موضوعات میں ڈپلوما حاصل کر سکتی ہیں ـ ڈاکٹر ہاشمی کے ادارے کی کارکردگی پر سوالات بھی اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ ڈاکڑ ہاشمی کی مقبولیت کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے شاگردوں میں اکثر اعلیٰ طبقہ کی خواتین پائی جاتی ہیں ـ ان کا کہنا ہے کہ الھدیٰ سے انہیں اسلام کے بارے میں جدید تعلیم ملتی ہے جو ان کی عملی زندگی کے زیادہ قریب ہے ـ ان میں سے کئی خواتین الھدیٰ میں داخلہ لینے کے علاوہ ڈاکڑ ہاشمی کو خاص مواقع پر بھی ، جیسے کے شادی کی تقریبات وغیرہ ، دعوت دیتی ہیں تاکہ وہ ان کے مہمانوں کو درس دیں۔ مگر کئی لوگوں کو ڈاکڑ ہاشمی سے شکایت بھی ہیں ـ ان کا کہنا ہے کہ الھدیٰ کے ذریعے اسلام کی بہت سخت تشریح کا پرچار کیا جا رہا ہے اور اس کا موازنہ افغانستان میں طالبان کی تحریک سے کیا جاتا ہے ـ اس دلیل کے حق میں یہ مثال دی جاتی ہے کہ کراچی جیسے جدید شہر میں بھی خواتین کی ایک بڑی تعداد باقاعدہ حجاب پہننے لگی ہے ، یہاں تک کہ کئی افغانی طرز کے برقعے بھی پہننا شروع ہو گئی ہیں ـ اس قسم کی تنقید کے باوجود ڈاکڑ ہاشمی کی شہرت دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہےـ انہوں نے اسلام کی سادگی کے بارے میں پاکستانی خواتین کو بہت کچھ سکھانے کی کوشش کی ہے، لیکن اس کوشش کے نتیجہ میں اب ان کے درس کے لئے جانا کئی لوگوں کے لئے ایک طرح سے فیشن بن گیا ہے۔ آپ ڈاکٹر ہاشمی کے مشن کے بارے میں کیا کہنا چاہتے ہیں؟ کیا ان پر اٹھائے جانیوالے اعتراضات صحیح ہیں؟ بی بی سی اردو سروِس کے ریڈیو پروگرام سیربین میں ڈاکٹر ہاشمی سے سوال پوچھنے کے لئے آپ ہمیں اپنا فون نمبر بھی بھیجیں۔ سیربین سننے سے پہلے اور اس کے بعد بھی آپ اپنی رائے ہمیں بھیجیں جنہیں ہم اس صفحہ پر شائع کریں گے۔ آپ اپنی رائے اردو، انگریزی یا roman urdu mein bhi bhej سکتے ہیں |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||