BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 May, 2004, 09:34 GMT 14:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کیا سونیاگاندھی وزیراعظم بنیں؟
سونیا گاندھی
سونیا گاندھی
انڈیا کے انتخابات میں شکست کے بعد اٹل بہاری واجپئی نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ ان کی جماعت کا کہنا ہے کہ اب وہ پارلیمان میں حزب اختلاف کے رہنما ہونگے۔ سونیا گاندھی کی رہنمائی میں سیکولر کانگریس اتحاد کو تمام علاقوں میں کامیابی ملی ہے۔ سونیا گاندھی کی قیادت میں ایک حکومت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بعض لوگوں نے کہا ہے کہ چونکہ سونیا گاندھی غیرملکی ہیں اس لئے انہیں وزیراعظم نہیں بننا چاہئے۔

سونیا گاندھی اطالوی نژاد ہیں۔ برصغیر کے معاشرے میں کیا ایک غیرملکی نژاد شہری کو ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے قبول کیا جائے گا؟ آپ کی خیال میں واجپئی کے حکمران اتحاد کی شکست کی کیا وجہ ہے؟

آپ کی رائے

یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں


جہانگیر احمد، دوبئی: مجھے یقین ہے کہ سونیا وزیراعظم بنیں گیں کیونکہ وہاں پاکستانی سیاست کی طرح نہیں ہے کہ اکثریت حاصل کرنے والی جماعت حکومت نہ کرے، بلکہ فوج کرے۔ انڈیا میں حقیقی جمہوریت ہے۔

عمران خان، پاکستان: سونیا گاندھی کافی ذہین خاتون ہیں۔ ان کا وزیراعظم بننا انڈوپاکستان تعلقات کے لئے بہتر ہوگا۔

راحت ملک، پاکستان: بے شک سونیا گاندھی کو وزیراعظم ہونا چاہئے، واجپئی نے اقلیتوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔

اسلم پرویز میمن، کراچی: مجھے امید ہے کہ سونیا گاندھی پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازعات کے حل کے لئے کام کریں گی۔ وہ نیوٹرل بھی ہیں کیونکہ وہ نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی ہندو۔

لیاقت خان، جھنگ: امید ہے کہ اب ہم پاکستانیوں کو فری ویزہ انڈیا کے سیر کے لئے ملے گا۔ آپ چونکہ ایک جمہوری ملک میں پیدا ہوئی ہیں اس لئے جمہوری قدروں کا پاس کریں گی۔

انجینیئر ہمایوں رشید، کراچی: واجپئی کی شکست کی وجہ صرف غریب عوام کی غربت ہے۔ بی جے پی سارے ڈرامے کرتی رہی لیکن غریب عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔

شاہد مقصود، اسلام آباد: ہاں انہیں وزیراعظم بننا چاہئے۔

سونیا گاندھی، اچھا شگون
 پتہ نہیں سونیا گاندھی ہمیشہ سے ہی مجھے اچھی لگتی رہیں، شاید راجیو گاندھی کی اچانک موت کی وجہ سے یا شاید کوئی اور وجہ ہو۔ اس وقت ان کی جیت اچھا شگون ہے۔
شاہدہ اکرم، ابوظہبی

شاہدہ اکرم، ابوظہبی: پتہ نہیں سونیا گاندھی ہمیشہ سے ہی مجھے اچھی لگتی رہیں، شاید راجیو گاندھی کی اچانک موت کی وجہ سے یا شاید کوئی اور وجہ ہو۔ اس وقت ان کی جیت اچھا شگون ہے۔ ان کو ہی انڈیا کا وزیراعظم بننا چاہئے۔ ملک کے لئے اچھی حکمران ثابت ہونگی۔ غیرملکی ہونے کی وجہ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ابو وفا شیخ، سعودی عرب: جب تک راہول گاندھی اس قابل نہیں ہوجاتے کہ وزیراعظم بن سکیں، سونیا کو ہی اس عہدے کی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ ان میں قابلیت بھی ہے۔

ارشاد احمد سادات، سرحد: سونیا گاندھی ایماندار ہیں، امن کی خواہاں ہیں، فیصلے کرنے میں ہمت دکھاتی ہیں اور کول مائنڈیڈ ہیں۔

عبدالقدیر انصاری، دوبئی: سونیا گاندھی کو بھی آزماکر دیکھنا چاہئے۔ کم از کم وہ کٹر ہندوؤں سے تو ٹھیک رہیں گی۔ اور جمہور کی بھی یہی رائے۔

عارف اقبال، نیویارک: سونیا گاندھی موجودہ حکومت سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ بی جے پی کی حکومت میں انتہاپسند عناصر تھے۔ انڈیا کے شہری کی حیثیت سے سونیا کو حق ہے کہو وزیراعظم بنیں۔

حنیف نعیم، پاکستان: سونیا ہی وزیراعظم کے عہدے کے لئے منتخب ہوئی ہیں۔

شفیع اللہ خان، سعودی عرب: میں چاہتا ہوں کہ سونیا گاندھی ہی وزیراعظم بنیں۔

صادق عباسی، چمن کوٹ: ہاں! سونیا کو ہی وزیراعظم بننا چاہئ

غلام قادر، دوبئی: ہاں، سونیا گاندھی کو وزیراعظم بننا چاہئے کیونکہ وہ سیکولر کانگریس پارٹی کی رہنما ہیں۔ میری تمام نیک خواہشات ان کے لئے۔

شفیق اعوان، لاہور: سونیا گاندھی کا جیتنا ہی خوشی ہے۔ وہ ایک بہت وزیراعظم ہونگیں۔ ان کو میری مبارکباد۔

غلام فرید شیخ، سندھ: ویسے عورت کی کی عقل کمزور تو ہوتی ہے لیکن یہ بات بھی ہے کہ عورت امن پرست اور دوستی پسند ہوتی ہے۔ اس لئے انڈیا اور پاکستان کے لئے سونیا گاندھی بہتر ہیں اور میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

پاکستان کیلئے بہتر
 بی جے پی کے دور میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ پاکستان کے لئے سونیا گاندھی کی حکومت بہترین ہے۔
اختر زمان عباسی، دوبئی

اختر زمان عباسی، دوبئی: مجھے انتخابات کے دوران ہی یہ اندازہ ہوگیا تھا کہ سونیا گاندھی کی پارٹی الیکشن جیتے گی کیونکہ لوگ بی جے پی سے بہت ناراض تھے۔ بی جے پی کے دور میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ پاکستان کے لئے سونیا گاندھی کی حکومت بہترین ہے۔

طارق حسن، ملتان: سونیا وزیراعظم بن سکتی ہیں کیونکہ انڈیا کسی ایک قوم کا ملک نہیں ہے۔ انہوں کانگریس اور سیکولرزم میں ایک نئ روح پھونکی ہے۔

عابد، ہانگ کانگ: واجپئی صاحب نے دل جیتے، کرکٹ میچ بھی جیتے، مگر الیکشن نہ جیت سکے۔

محمد صادق خان، جدہ: سونیا جی انڈیا کی وزیراعظم بنیں گی۔

طاہر ملک، ہانگ کانگ: سونیا کو پرائیم منسٹر بننا چاہئے، اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا کہ وہ اطالوی نژاد ہیں۔ وہ ایک اچھی لیڈر ہیں۔

عابد علی بیگ، ہانگ کانگ: جمہوریت کا تقاضہ یہی ہے کہ سونیا گاندھی کو اقتدار سونپ دیا جائے۔ اگر بات پیدائش کی ہے تو نہ جاتنے کتنے ایسے ہونگے کہ جن کے آباءو اجداد کہیں باہر سے ہندوستان آئے ہونگے۔

وقار احمد، نوشہرہ: جہاں تک سونیا کے غیرملکی ہونے کا سوال ہے تو میرے خیال میں اکثریت نے انہیں قبول کیا ہے، اسی لئے وزیراعظم کے لئے ان کا کوئی مثال نہیں ہوگا۔

افتخار لطیف، آسام: انڈیا کو ایک عملی جمہوریت کی ضرورت ہے، نہ کہ صرف نام کی جمہوریت۔

علاء الدین خان، کویت: بھارتی نژاد تمام سیاستدان کرپٹ ہیں اس لئے غیرملکی نژاد سونیا گاندھی کو ٹرائی کریں، کیونکہ انہوں نے کانگریس کی کامیابی کے لئے کافی محنت کی ہے۔

کشش، ممبئی: اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون جیتا، مجھے اس بات کی فکر ہے کہ قوم کی خدمات بہتر کون کرے گا۔

خطے میں امن قائم کریں
 سونیا گاندھی کو انڈیا کا وزیراعظم بنانا چاہئے، اگر وہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان پرامن ماحو بنا سکتی ہیں اور اپنے عوام کے حق میں بہتر ہیں۔ وہ ہندو مسلم جھگڑے ختم کرنے کی کوشش کریں اور انڈیا اور علاقے میں امن قائم کریں۔
فرخ مقصود، لاہور

فرخ مقصود، لاہور: میرا خیال ہے کہ سونیا گاندھی کو انڈیا کا وزیراعظم بنانا چاہئے، اگر وہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان پرامن ماحو بنا سکتی ہیں اور اپنے عوام کے حق میں بہتر ہیں۔ وہ ہندو مسلم جھگڑے ختم کرنے کی کوشش کریں اور انڈیا اور علاقے میں امن قائم کریں۔

اے موکھرجی، کمبرِج: میرے خیال میں کانگریس کی واپسی اچھی علامت ہے، اس لئے نہیں کہ واجپئی کی حکومت بری تھی، بلکہ اس لئے کہ ہر پانچ سال پر حکومت تبدیل ہوتی رہنی چاہئے۔

ریحان شیخ، لاہور: تمام پاکستانی امید کرتے ہیں کہ سونیا ہی انڈیا کی نئی پرائیم منسٹر بنیں گی کیونکہ انڈیا کے عوام نے ہی ان کی پارٹی کو ووٹ دیکر موقع دیا ہے کہو اب ملک کی دوسری خاتون پرائیم منسٹر بنیں۔

ملک احمد، کراچی: عوام نے جب کانگریس کو اتنی بڑی اکثریت سے کامیاب بنایا ہے تو وہ سونیا گاندھی کو بھی قبول کرلے گی۔

صوفیہ کمال، جرمنی: میں کانگریس کو کامیابی پر مبارکباد دیتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ کانگریس ایک سیکولر جماعت ثابت ہوگی، اور مسلمانوں اور اقلیتوں کے لئے کام کرے گی۔ کانگریس کو چاہئے کہ ہندو شدت پسند گروہوں پر پابندی عائد کرے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرے۔

شاہزیر خان، اسلام آباد: ہاں! وہ انڈیا کی اگلی وزیراعظم ہوں گی۔ اور میرے خیال میں وہ بی جے پی کی حکومت سے بہتر ہیں۔ انڈیا کے عوام سونیا کو ہی وزیراعظم کی حیثیت سے چاہتے ہیں۔

محمد اصغر ڈار، پاکستان: ہاں! یہ اکثریت کا فیصلہ ہے، اور سونیا گاندھی وزیراعظم واجپئی سے بہتر ہیں۔

انعام اللہ، آسٹریلیا: چونکہ انڈیا کے لوگوں نے سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کو منتخب کیا اس لئے انہیں اگلا وزیراعظم بننا چاہئے۔

جمہوریت یہی تو ہے
 سونیا گاندھی کو اطالوی کہنا صحیح نہیں ہے بلکہ وہ بھارتی ہیں اور ان کے پردھان منتری بننے میں کوئی حرض نہیں، انہیں ہی بننا چاہئے تاکہ معلوم ہو کہ جمہوریت بھی کوئی چیز ہے۔
اقبال پٹیل، برطانیہ

اقبال پٹیل، برطانیہ: سونیا گاندھی کو اطالوی کہنا صحیح نہیں ہے بلکہ وہ بھارتی ہیں اور ان کے پردھان منتری بننے میں کوئی حرض نہیں، انہیں ہی بننا چاہئے تاکہ معلوم ہو کہ جمہوریت بھی کوئی چیز ہے۔ اگر ابھی تک ان کو غیرملکی کہا جائے تو یہ ناانصافی ہے کیونکہ سب بھارتی غیرملکوں میں رہتے ہیں اور انہیں غیرملکی نہیں کہا جاتا۔

عبدالقدیر نومانی، دوبئی: سونیا گاندھی کے وزیراعظم بننے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ فرقہ پرست ذہن والے سے تو اچھی رہیں گی۔

نواز خان، ٹوکیو: انڈیا کے لوگ امن پسند کرتے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ ملک کی نئی وزیراعظم پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں گی۔

محسن مغنی، ٹورانٹو: اگرچہ میں بی جے پی کو پسند نہیں کرتا تھا، لیکن مسٹر واجپئی ایک عظیم اسٹیٹسمین ہیں۔ اس میں کوئی نقصان نہیں کہ سونیا گاندھی وزیراعظم بن جائیں کیونکہ انڈیا ایک جمہوری ملک ہے، پاکستان کی طرح نہیں جہاں ہم اپنے شہریوں کو ملک بھی واپس نہیں دینے دیتے۔

خورشید عالم، سعودی عرب: ہندوستان کے چند لوگوں کو چھوڑ کر باقی لوگ امن کو پسند کرتے ہیں اور بی جے پی ایک بہت بڑی فرقہ پرست پارٹی ہے۔ اس لئے وہ ہارگئی کیونکہ عوام امن چاہتے ہیں اور رہی بات سونیا گاندھی کی تو وہ عوام کے لئے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد