BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Friday, 07 May, 2004, 14:36 GMT 19:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی مسجد میں دھماکہ: آپ کی رائے
شیعہ مسلمانوں کی مسجد میں دھماکہ
شیعہ مسلمانوں کی مسجد میں دھماکہ
کراچی کی مصروف شاہراہِ لیاقت پر واقع تاریخی سندھ مدرستہ الاسلام کے احاطے میں واقع شیعہ مسّلک کی مسجد حیدری میں ایک بم دھماکہ کیا گیا ہے جس میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ مسجد کی پانچویں صف میں دھماکہ اس وقت ہوا جب جماعت کھڑی ہونے والی تھی۔

آپ کے خیال میں یہ دھماکے کیوں نہیں رک رہے ہیں؟ یہ سب روکنے کے لئے ایک باشعور شہری کی حیثیت سے آپ کیا کررہے ہیں؟

آپ کی رائے

یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں


نجیب الرحمان، جنوبی کوریا: حکومت تو یہ کہہ کر اپنا فرض پورا کردے گی کہ مجرموں کو سخت سزا دی جائے گی جیسے وہ ان کے گود میں بیٹھے ہوں۔ یہ کام کسی مسلم کا نہیں ہوسکتا۔

عنبرین بنگش، ٹورانٹو: یہ سب بیرونی سازشیں ہیں جو کہ اہل تشیع اور سنی طبقے میں پھوٹ ڈالنا چاہتی ہیں تاکہ ان کے درمیان شدید اختلافات پیدا کیا جاسکے۔

مولوی حضرات کی ذمہ داری
میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ یہ جو کچھ آج ہمارے ملک میں ہورہا ہے یہ نام نہاد ملاؤں کی لگائی ہوئی آگ ہے جو صرف عوام کو بھڑکاتے رہتے ہیں۔
سعید احمد، ہانگ کانگ

سعید احمد، ہانگ کانگ: میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ یہ جو کچھ آج ہمارے ملک میں ہورہا ہے یہ نام نہاد ملاؤں کی لگائی ہوئی آگ ہے جو صرف عوام کو بھڑکاتے رہتے ہیں۔ میں ان ملاؤں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہی اسلام کی حقیقت ہے؟ کیا آپ کو یہ اچھا لگتا ہے جب یہ خون کی ہولی کھیلتے ہیں؟

شعیب اکرم، لاہور: مجھے نہیں لگتا کہ دہشت گردی کے اس حملے میں مذہبی فرقے ملوث ہیں۔

حسنین علی، کوئٹہ: یہ انسانیت کے خلاف ایک جرم ہے۔ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ تمام شیعہ اور سنی مسلمان ان دہشت گردوں کو جمع کریں اور انہیں ہلاک کردی۔

گلزار، تربت، پاکستان: مجھے معلوم ہے کہ ہم لوگوں کے لئے یہ بہت بڑا مسئلہ ہے اور پولیس سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ضیاء العابدین، اٹک، پاکستان: میرے خیال میں جب تک اس قسم کے حملوں کا سدباب نہیں کیا جائے یہ حملے نہیں رک سکتے۔

جمشید خان، کراچی: میرے خیال سے اگر حکومت چاہے تو یہ سب کچھ رک سکتا ہے۔ ہم کیا کرسکتے ہیں؟ کرتو حکومت رہی ہے جو کراچی میں موجود دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کیے ہوئے ہے۔

سید رضوی، اٹلانٹا: مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کا یہ ایک سلسلہ ہے۔

نومان علی، کراچی: اس عظیم سانحہ کے پیچھے امریکی گورنمنٹ کے ایجنٹ حکمرانوں کا ہاتھ ہے جو کہ پاکستان سے اسلام کو مکمل طور پر ختم اور لوگوں کو دین سے دور کرنا چاہتے ہیں۔

عمر فاروق، برمِنگھم: مسجد تو اللہ کا گھر ہے، مسجد میں کسی قسم کی شرپسندی ناقابل معافی ہے اور جو لوگ وہاں جاتے ہیں وہ اللہ ہی کے حکم کو پورا کرنے جاتے ہیں۔ اب اگر جو کوئی بھی کسی قسم کی بھی غلط حرکت مسجد میں کرے تو کیا وہ مسلمان ہوسکتا ہے؟

علی عباس نقوی، کراچی: اس واقعے کے پیچھے لادین عناصر کا ہاتھ ہے جو کہ شیعہ اور سنی مسلمانوں کو لڑاکر پاکستان سے اسلام کو مٹانا چاہتے ہیں۔ شیعہ مسلمان مجاہدین کو کسی بھی طرح اس کا ذمہ دار نہیں سمجھ سکتے۔

مدرسوں میں برین واشِنگ؟
 دیہی علاقوں کے معصوم بچوں کو جو غربت کی چکی میں پِس رہے ہوتے ہیں مدرسوں کی زینت بنایا جاتا ہے اور شہری علاقوں کی نسبتا بہتر آمدنی والوں سے صدقہ خیرات اور چندہ لیکر ان بچوں کی برین واشِنگ کردی جاتی ہے۔ اب جب یہ بچے جوان ہورہے ہیں تو بالکل وہی کرتے ہیں جو ان کے مولوی آقا ان کو حکم دیتے ہیں۔
ظفر محمد خان، مانٹریال

ظفر محمد خان، مانٹریال: دیہی علاقوں کے معصوم بچوں کو جو غربت کی چکی میں پِس رہے ہوتے ہیں مدرسوں کی زینت بنایا جاتا ہے اور شہری علاقوں کی نسبتا بہتر آمدنی والوں سے صدقہ خیرات اور چندہ لیکر ان بچوں کی برین واشِنگ کردی جاتی ہے۔ اب جب یہ بچے جوان ہورہے ہیں تو بالکل وہی کرتے ہیں جو ان کے مولوی آقا ان کو حکم دیتے ہیں۔

ڈاکٹر جوہر علی، کراچی: اللہ نے ہمیں پیدا کیا ہے اور اسی نے ہمیں دین دیا، اسی نے ہمیں جو دین دیا وہ نا تو شیعہ ہے اور نہ ہی سنی۔ اس نے مذہب دیا جو اسلام ہے۔

رعوف کرجانی، کینیڈا: جب ہر دور کی گورنمنٹ سپاہ صحابہ اور دوسری دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کرے گی تو یہ سب تو ہوگا۔ ضیاء الحق کے بیٹے اس گورنمنٹ میں وزیر ہیں جو ایسے حملوں کی ذمہ دار ہے۔

اکرم رضا قادری، آسٹریلیا: ایڈیٹر صاحب، کچھ دن قبل ہی حکومت نے سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے خطرناک دہشت گردوں کو جیل سے چھوڑا ہے۔ پتہ نہیں کون سی طاقتور قوتیں ہیں جو اب بھی دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہیں۔

آصف لودھی، پاکستان: یہ سب کچھ حکومت کے بھروسے پر کیا جاتا ہے اور حکومت اس کی ذمہ دار ہے۔ حکومت یہ اس لئے کرتی ہے تاکہ ایم ایم اے کا اتحاد ختم ہو۔

شاد خان، ہانگ کانگ: پیسے کے لئے کوئی بھی جان نہیں دیتا۔

بشرت حمید، سمندری: اللہ پاکستان اور مسلمانوں پر رحم کرے۔ بےگناہ لوگوں کو قتل کرنا کوئی اسلام کی خدمت نہیں ہے۔ یہ سراسر دہشت گردی ہے۔ اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازش ہے۔ یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

عاطف مرزا، میلبورن: سعودی عرب کی موجودہ حکومت کا یہ تحفہ پاکستان کو سپاہ صحابہ کی شکل میں ملا ہے۔ پہلے ایم کیو ایم تھی اور اب خیر سے یہ تحفہ بھی شامل ہوگیا ہے، پاکستان کی شروعات کو دنیا میں چار چاند لگانے کے لئے۔

حسن عسکری، پاکستان: حضرت علی اور ان کا پورا خاندان بالکل اسی دہشت گردی کا شکار تھا۔

فکری محرکات کا مقابلہ کریں
 یہ قتل و غارت ہوتی رہے گی جب تک ان فکری ستون کا جو اس پاگلپن کے محرک ہیں مقابلہ نہیں کیا جاتا۔ متعصبانہ مذہبی گروہ بندی چاہے وہ کسی نام سے ہو خون خرابے میں ہی منتج ہوگی۔ مسلمان بھائی بھائی کہنے سے کیا ہوتا ہے؟
تلاوت بخاری، اسلام آباد

تلاوت بخاری، اسلام آباد: یہ قتل و غارت ہوتی رہے گی جب تک ان فکری ستون کا جو اس پاگلپن کے محرک ہیں مقابلہ نہیں کیا جاتا۔ متعصبانہ مذہبی گروہ بندی چاہے وہ کسی نام سے ہو خون خرابے میں ہی منتج ہوگی۔ مسلمان بھائی بھائی کہنے سے کیا ہوتا ہے؟

عمر صدام، کراچی: مجھے یہ خبر پڑھ کر کافی صدمہ پہنچا۔ مجھے معلوم ہے کہ وہاں شیعہ مسلمان اچھے ہیں، بہت اچھے انسان ہیں۔ کس نے ان کا قتل کردیا؟

فرید عثمانی، کراچی: جب حکمران اپنے شہریوں کو تحفظ نہیں دے سکتے تو ان کو گورنمنٹ چھوڑ دینا چاہئے۔ اگر جج، پولیس، قانون نافذ کرنے والے دہشت گردوں سے ڈرتے ہیں تو اقوام متحدہ سے مدد لیں، دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے۔ جب لوگ مسجد میں محفوظ نہیں تو آپ ملک کی کیا حفاظت کریں گے؟

عمران سیال، کراچی: مسجدوں میں خودکش حملے کرنا کسی انسان کا کام نہیں ہوسکتا۔ بلاشبہہ ہم خود کش حملے کرنے والوں کو تو نہیں پکڑ سکتے، مگر ان کو تو پکڑ سکتے ہیں جو ان کو خودکش حملہ کرنے پر مجبور کرتے ہیں اور اسلام کو غلط نظریے سے پیش کرتے ہیں؟

مختار احمد شیخ، کراچی: ان خودکش حملوں میں وہ لوگ ملوث ہیں جنہیں پیسہ دیکر ایسا کرایا جاتا ہے۔

اختر، کراچی: یہ سب روکنے کیلئے حکومت چاہے کوئی ہو، پاکستان میں ہی کیوں نہ، سب اپنی اپنی جیبیں بھرنے کے لئے اور سیاست چمکانے کے لئے، صرف باتیں کرتے ہیں۔ ان کا کیا جاتا ہے؟

عبدالواحد حکمی، جرمنی: یہ حکومت کا فرض ہے کہ لوگوں میں شعور پیدار کرے کہ اسلام میں مسلکی اختلافات کی اجازت ہے تاکہ غیر اسلامی طاقتیں مسلمان نوجوانوں کو گمراہ نہ کرسکیں۔

عمر عنایت، لاہور: شیعہ اور سنی بھائی ہیں، ہمارے اختلافات ہیں لیکن اتنے بڑے نہیں کہ ایک دوسرے کا قتل کریں۔ یہ سب کچھ امریکہ کا ڈرامہ ہے۔ وہ اتنی طاقت رکھتا ہے کہ ایک بم لگادے اور پھر یہ کہہ دے کہ خودکش حملہ تھا۔

سولی پر لٹکا دیں
 میں جمعہ کی نماز پڑھ کر آیا تو یہ خبر سن کر میرے دل و دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ میں رو رہا تھا، اگر مجھے پاور دی جائے تو میں ان سب کو سولی پر لٹکا دوں۔
ایم عمران چٹھہ مانی، پاکستان

ایم عمران چٹھہ مانی، پاکستان: میں جمعہ کی نماز پڑھ کر آیا تو یہ خبر سن کر میرے دل و دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ میں رو رہا تھا، اگر مجھے پاور دی جائے تو میں ان سب کو سولی پر لٹکا دوں۔ یہ جہاد نہیں ہے، اور یہ محض اسلام کو بدنام کرنے کی گندی سازش ہے۔ اللہ میرے وطن پر رہم کرے۔

عزیز خان یوسفی، راولپنڈی: اللہ کی لاٹھی بےآواز ہے۔ جو حد سے گزرتا ہے اللہ اس کو ضرور پکڑتا ہے۔ انشاء اللہ ظالموں کی پکڑ ضرور ہوگی۔

میلتیا لیوِس، یو اے ای: جب تک حکومت زبانی وعدوں کے علاوہ عملی اقدامات نہیں کرتی، یہ دھماکے ختم نہیں ہونے کو ہیں۔ شیعہ مسلمانوں کے خلاف ان کارروائیوں کے لئے کسی کو نہیں پکڑا جارہا ہے۔

شاہد ظفر، کینیڈا: باشعور شہری یہ کام نہیں کرسکتا۔ یہ کام تو وہ جہادی طبقہ کررہا ہے جو جنرل ضیاء کے دور میں تیار ہوا تھا۔ ایک عام پاکستانی تو اپنی دل روٹی کے چکر میں خود ہی مررہا ہے۔ ہماری حکومت جان بوجھ کر ان حملوں کے ذمہ دار لوگوں کو گرفتار نہیں کرتی۔

عطا حسین جعفری، دوبئی: جب دین کی بنیاد کو نہیں سمجھا جارہا ہے، جب تک غربت ہے، غیرخواندگی ہے، لوگوں کے دلوں میں الٹے سیدھے خیالات پیدا ہوتے رہیں گے۔

سید زیدی، اونٹاریو: میں صرف یہ کہہ سکتا ہوں کہ حکومت کچھ نہیں کررہی ہے تاکہ ان حملوں کے ذمہ دار لوگوں کو سزا دی جاسکے۔ پاکستانی حکومت کا مساجد کے اماموں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد