BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 April, 2004, 10:22 GMT 15:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاہور ٹیسٹ پر شائقین کا ردعمل
شعیب اختر نے وریندر سہواگ اور عرفان پٹھان کو ایک ہی اوور میں ڈِسمِس کردیا
شعیب اختر نے وریندر سہواگ اور عرفان پٹھان کو ایک ہی اوور میں ڈِسمِس کردیا
پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو نو وکٹوں سے ہرا کر ٹیسٹ سیریز برابر کر دی ہے۔ پاکستان کو اپنی دوسری اننگز میں میچ جیتنے کے لئے صرف چالیس رنز کی ضرورت تھی جو جس نے ایک وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لئے۔اس طرح انڈیا اور پاکستان نے اب تک ایک۔ایک ٹیسٹ میچ جیتے ہیں۔ تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ ابھی ہونا ہے۔

آپ نے دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ دیکھا؟ آپ کی نظر میں دوسرے ٹیسٹ کی خصوصیات کیا تھیں؟

آپ کی رائے

یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں

ایم عمران چھٹہ، پاکستان: اگر مشرف صاحب مصروف رہے اور انہیں واجپئی صاحب کا فون نہ آیا تو شاید پاکستان میچ جیت جائے۔ اگر وہ میچ دیکھنے آگئے تو پھر پاکستان گیا۔ ویسے شعیب اور عاصم کمال واقعی میچ وِنر ہیں۔

اشفاق راجپوت، ڈیرہ غازی خان: میرا خیال ہے کہ عمر گل اور عاصم کمال کو اگلے ٹیسٹ میچ میں بھی شامل کریں۔

ظفر خان، مانٹریال: جاوید میانداد کے لئے اچھا موقع ہے کہ کوچ کا عہدہ چھوڑ دیں کیونکہ اگلے میچ کے ڈرا یا شکست کی صورت میں ان کا ڈاکٹر عبدالقدیر سے بھی برا حشر ہوسکتا ہے۔

سیلیکٹر توجہ دیں۔۔۔
 میرے خیال میں اب پاکستان کے سیلیکٹر یہ بات سمجھ چکے ہونگے کہ کھلاڑیوں کو صرف نام پر نہیں لیا جاسکتا۔ ہم معین خان کی مثال لے سکتے ہیں۔
عمران سیال، کراچی
عمران سیال، کراچی: میرے خیال میں اب پاکستان کے سیلیکٹر یہ بات سمجھ چکے ہونگے کہ کھلاڑیوں کو صرف نام پر نہیں لیا جاسکتا۔ ہم معین خان کی مثال لے سکتے ہیں۔ اس کی پرفورمنس بالکل زیرو تھی لیکن پھر بھی سیلیکٹر اسے لے رہے تھے۔

سلمان تنولی، راولپنڈی: میرے خیال میں کامیابی اس لئے ملی کیونکہ ٹیم کا کمبینیشن اچھا تھا۔ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ دانش کنیریا جیسے لیگ اسپنر کے بغیر میچ کیوں کھیلا جارہا ہے؟

نسیم کامران، امریکہ: پاکستان کی ٹاپ اور لوور بیٹِنگ کافی ڈِسپلِنڈ تھی۔ دونوں ٹیموں میں عمر گل کی بولنگ بہتر رہی ہے۔ ملتان ٹیسٹ کے بعد پاکستان کی فیلڈِنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔

ہارون آلو: سب فِکس ہے۔ پاکستان ٹیسٹ سیریز جیتے گا۔۔۔۔

زاہد ظہری، وِنڈسر، کینیڈا: یہ سیریز پہلے سے ہی طے شدہ تھی کہ ون ڈے انڈیا کو دینگے اور سیریز برابر ہوگی۔ میرا خیال ہے کہ آخری ٹیسٹ ڈرا ہوگا اور میری رائے ثابت ہوگی۔

محمد ارسلان: گاڈ بلیس پاکستان فار راولپنڈی ٹیسٹ۔

احمد صدیقی، کراچی: میں نے میچ نہیں دیکھا۔ میرے خیال سے ہماری قوم کا کرکٹ جنون حد سے بڑھ گیا ہے۔ کرکٹ میچ کے دوران ہماری حالات افیمچیوں جیسی ہوجاتی ہے، دنیا سے بےخبر۔۔۔۔

محمد کمال، پشاور: سیریز جیت لو، تو مانیں گے۔

فہیم خان، اٹک: میں تو یہی کہوں گا کہ جو کچھ ہورہا ہے سب سیاست ہے۔ پہلے ہی یہ طے ہوگیا تھا کہ ٹیسٹ میچ اس طرح سے کھیلے جائیں کہ عوام ون ڈے سیریز بھول جائے اور اب تیسرا میچ انڈیا کا ہوگا۔

سیف اللہ خان، بنیر، پاکستان: عمر گل کو چانس دے کر ایک اچھا فیصلہ کیا ہے لیکن پاکستان کی ٹیم میں اب بھی وہ بات نہیں۔

ناصر خان، کینیڈا: پاکستانی ٹیم کی پاور اس کی بولنگ ہے اور اس ٹیسٹ میچ کے بعد یہ ثابت ہوگیا ہے۔ پاکستان کو ہمیشہ گرین ٹاپ وکٹ بنانی چاہئے تاکہ بولر اپنی پاور کا پھرپور اظہار اپنی بولنگ سے کرسکیں۔

ظفر اقبال: پاکستان اور انڈیا میں جو اہم فرق تھا وہ تھا گراسی اور سیمِنگ وِکٹ پر پاکستانی بولنگ۔ اگرچہ انڈیا کی بیٹِنگ لائن اپ مضبوط ہے تاہم تاریخ سے ثابت ہے کہ وہ فاسٹ بولنگ کے سامنے کبھی نہیں ٹکے۔

محمد یومان، میرپور خاص: میں نے کہا تھا نہ کہ پاکستان یہ ٹیسٹ جیت لےگا اور سیریز بھی جیتے گا۔ کیونکہ ون ڈے سیریز سے زیادہ اہمیت ٹیسٹ سیریز کی ہوتی ہے۔ اس لئے یہ سیریز پاکستان ضرور جیتے گا۔

عبدالقدوس، کراچی: ٹیم میں کھلاڑیوں کی تبدیلی کی وجہ سے فرق پڑا۔ دانش، اکمل اور عمر نے کافی اچھی کارکردگی دکھائی۔

میں نے یہ محسوس کیا
 پاکستان میچ جیت گیا، بڑی خوشی کی بات ہے۔ میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم ہار سے تو کچھ سیکھتی ہے مگر جیت سے کچھ نہیں سیکھتی۔ البتہ تھوڑی دیر میں ڈھیلی پڑجاتی ہے۔ حالانکہ ان کو مزید محنت کرنی چاہئے۔
رفاقت علی، لاہور کینٹ

رفاقت علی، لاہور کینٹ: پاکستان میچ جیت گیا، بڑی خوشی کی بات ہے۔ میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم ہار سے تو کچھ سیکھتی ہے مگر جیت سے کچھ نہیں سیکھتی۔ البتہ تھوڑی دیر میں ڈھیلی پڑجاتی ہے۔ حالانکہ ان کو مزید محنت کرنی چاہئے۔ کہتے ہیں نا کہ جیتنا آسان ہے مگر جیت کو برقرار رکھنا بہت مشکل ہے۔

عرفان خان، پاکستان: پاکستان جیت گیا، شکر ہے، آپ سب کو مبارک ہو۔ میرے خیال سے عمران نذیر کو کھلانا چاہئے کیونکہ ان کی بیٹِنگ بہت اچھی ہے۔ ان کو کم سے کم ایک سال کے لئے ٹیم میں شامل کرنا چاہئے۔

یاسر خان جادون، مظفرآباد: ہماری ٹیم نے اچھا پرفورم کیا، مگر اب صرف یہ نہیں، اب ہماری ٹیم کو اسی کمبینیشن میں رکھنا چاہئے۔ میری دعا ہے کہ اللہ ہمارے پلیئرز کو ہمت عطا کرے اور وہ اگلا ٹیسٹ میچ بھی جیت جائیں۔

زین العابدین، اٹک: میرے خیال میں اگر حکومتِ پاکستان کی مداخلت نہ ہوتی تو پہلے میچ میں بھی اچھا رژلٹ ہوتا۔ دوسری بات میں نے نوٹ کیا ہے کہ پی سی بی نے بی سی سی آئی کی تمام شرطیں مانی ہیں۔

آصف منہاس، ٹورانٹو: دنیائے کرکٹ کا ایک اور عظیم فاسٹ بولر وقار یونس ریٹائر ہورہا ہے، اس جیت کی خوشی کو بھی اس خبر نے غمگین کردیا ہے۔

شیر یار خان، سِنگاپور: پاکستان دوسرا ٹیسٹ میچ اس لئے جیتا کیونکہ انڈیا کی بیٹِنگ لائن بولروں کا مقابلہ نہ کرسکی۔ پاکستان کی بیٹِنگ اور کچھ بہتر کھیل کر مزید رن بنا سکتی تھی لیکن اوور کنفیڈنس نے انہیں ایک بڑا اسکور کرنے سے روکا۔

حسنین کاظمی، امریکہ: پاکستان کی جیت کی وجہ عمر گل کی بولنگ ہے۔ دیگر بولروں کو اب بھی سیکھنے کی ضرورت ہے۔

طاہر چودھری، جاپان: میرے خیال میں ون ڈے سیریز میں پانچواں میچ صحیح میچ تھا اور ٹیسٹ سیریز میں تیسرا میچ حقیقت ثابت ہوگا۔

صفدر ندیم، جرمنی: ہماری ٹیم نے کھیل کر ثابت کیا کہ ہم میں دنیا کی ہر ٹیم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ میری دعا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا ہر ایک کھلاڑی اسی طرح اپنی اصلی صلاحیت دکھاتا رہے۔ آمین!

فیصل احمد، کویت: اللہ کا شکر ہے ہم جیت گئے۔ میرے خیال میں پاکستانی ٹیم کو منع کردیا جائے کہ ان کے شرٹ پر جو ’سہارا‘ لکھا ہے اسے نہیں پہنیں۔

راہول سچدیو، پاکستان: کم آن پاکستان ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

ایک اصولی سی بات
 ایک اصولی سی بات ہے کہ جیسا کروگے وہ نظر بھی آئے گا، جو نظر بھی آیا، ہمیشہ، میں ہی کیا، سب کہہ رہے تھے کہ جو بھی ٹیم اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی۔
شاہدہ اکرم، ابوظہبی

شاہدہ اکرم، ابوظہبی: ایک اصولی سی بات ہے کہ جیسا کروگے وہ نظر بھی آئے گا، جو نظر بھی آیا، ہمیشہ، میں ہی کیا، سب کہہ رہے تھے کہ جو بھی ٹیم اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی۔ پچھلے میچ میں انڈیا کی پرفورمنس بہت اچھی تھی اور وہ جیت گئے۔ اس میچ میں ہماری ٹیم نے دل سے اور کچھ کر دکھایا اور نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

الف خان، امریکہ: پاکستان میں فاسٹ پِچ بنانے کی ضرورت ہے۔

شفقت مغل، لوٹن، برطانیہ: خدا کا شکریہ، بہت وقت کے بعد پاکستان ٹیم نے کرکٹ کے میدان پر واپسی دکھائی۔ پھر بھی مجھے نہیں معلوم کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں کیا ہوگا۔

ندیم، پاکستان: پاکستان نے اس میچ میں جو کارکردگی دکھائی وہی اگلے میچ میں دکھانی ہوگی۔

شہباز محمد دین، لاہور: پاکستان یہ میچ صحیح کھیلا تھا، اسی لئے جیت گیا اور اگر اگلا میچ بھی فِکس نہ ہوا تو پاکستان ہی جیتے گا۔

فراز علی، ابوظہبی: مجھے لگتا ہے کہ انڈیا ضرورت سے زیادہ خوداعتمادی کی وجہ سے دوسرا ٹیسٹ ہار گیا۔ پاکستان کی جانب سے عمر گّل سوپرب تھا۔ شعیب اور محمد سمیع کو عمر گل سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

عمر آفتاب، برطانیہ: آخر کار!

عمران کاظمی، لاہور: جیسا میں پہلے کہہ چکا ہوں، پاکستان ان بہترین ٹیموں میں سے ہو جو اگر چاہیں تو پوری طاقت کے ساتھ کھیل میں واپس آسکتے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ کھلاڑیوں نے کافی محنت کی اور ڈسپلِن کا مظاہرہ کیا۔ لیکن ابھی آگے بھی۔۔۔۔

کریم خان محمد، کراچی: ویل ڈن پاکستانی ٹیم۔ ہم آپ پر فخر کرتے ہیں۔

عمر گل کی پہلی اننگز
 عمر گل کی پہلی اننگز میں شاندار بولنگ ایک واضح فرق تھی۔ اس نے بولنگ اچھی لائن اور لینتھ سے کی۔ لیکن پاکستانی بولنگ ابھی قدرے ٹھیک نہیں چل پائی ہے جس کے اہم کردار شعیب اور سمیع ہیں۔
محمد عامر خان، کراچی

محمد عامر خان، کراچی: عمر گل کی پہلی اننگز میں شاندار بولنگ ایک واضح فرق تھی۔ اس نے بولنگ اچھی لائن اور لینتھ سے کی۔ لیکن پاکستانی بولنگ ابھی قدرے ٹھیک نہیں چل پائی ہے جس کے اہم کردار شعیب اور سمیع ہیں۔ عاصم کمال اچھے پلیئر ہونے کا ثبوت بار بار دے رہے ہیں۔ ان کو چانس ملنا چاہئے۔ انضمام اور یوحنا کی کارکردگی بھی کافی اچھی رہی۔

بشارت حمید، سمندری، پاکستان: پاکستان اچھا کھیلا اور صحیح نیت سے کھیلا تو جیت گیا۔ ویسے پتہ تو آخری ٹیسٹ میں لگے گا کہ میچ جیتنا ہے یا دل۔

غلام فرید شیخ، گمبٹ، سندھ: اس ٹیسٹ میچ سے یہ ثابت ہوگیا کہ جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی۔ میرے خیال میں پِچ سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پِچ دونوں ٹیموں کے لئے وہی ہے۔ باقی فرق ہے کھیل کا۔ اور عمر گل نے تو گّل فلاور دکھا دیے ہیں۔

عدنان سلہریا، کراچی: پلیز فاسٹ وِکٹ بنائیں، پاکستانی بولر بہت اچھے ہیں!

اشرف بنیری، پاکستان: میرے خیال میں عمر گل کی بولنگ نے انڈیا کو ہار سے دوچار کردیا۔ انڈیا کی بیٹِنگ میں وہ بات بھی نہیں تھی جو ملتان میں تھی۔

پرویز بلوچ، بحرین: پاکستان کے بولر اور بیٹسمین چلے تو کامیابی ملی، سب کو مبارک ہو۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد