BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 November, 2005, 13:22 GMT 18:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’میں پرسچہ سے سبطین علی ہوں۔۔۔‘


میرا نام سید سبطین علی شاہ ہے۔ میں پانچویں جماعت میں پڑھتا ہوں اور گاؤں پرسچہ میں رہتا ہوں۔ آٹھ اکتوبر کو جب زلزلہ آیا تو میں پٹیکے میں اپنے سکول میں سبق لکھ رہا تھا۔ زلزلے کی وجہ سے دیواریں گریں اور میں وہیں بند ہو گیا۔ پھر زلزلے کا دوسرا جھٹکا آیا اور کمرے کا دروازہ اچانک کھل گیا اور میں اور میرے دوست چھلانگ لگا کر باہر بھاگ گئے۔

میری بہنیں بھی پٹیکے کے دوسرے سکول میں پڑھتی تھیں۔ ہمیں لینے ہمارے ابو پہنچے۔ وہ رات ہم نے کھلے آسمان کے نیچے تیز بارش میں گزاری۔

گھر واپس پہنچے تو دیکھا کہ مکان گرے ہوئے تھے اور ہر طرف لوگوں کی چیخیں اور آوازیں آ رہی تھیں۔ سب لوگ مکانوں کے بارہ بیٹھے ہوئے تھے۔ میرا گھر بھی تباہ ہو گیا تھا۔

اب ہم کھلے آسمان کے نیچے رہ رہے ہیں۔ ابو نے کچھ ٹین کے شیٹوں کو ملا کر ایک جھونپڑآ سا بنایا ہے۔ اسی میں رہتے ہیں۔ ہمیں خیمے بھی نہیں ملے۔ ہمارا راشن بھی ختم ہوگیا۔ پھر جا کر بازار سے لانا پڑا۔

پہلے ہم جیسے رہتے تھے وہ صحیح تھا۔ اب جو کچھ ہو رہا ہے وہ صحیح نہیں۔

پہلے میں سکول جاتا تھا، وہاں پڑھتے تھے۔ اب سکول بھی نہیں ہے، سب گر چکا ہے۔ پہلے سکول سے واپس آکر شام کو پڑھائی کرتے تھے۔ دوستوں کے ساتھ کھیلتے تھے۔

اب تو میرے وہ دوست بھی نہیں رہے۔ میرے دو دوست سکول میں دب کر ہلاک ہو گئے۔ عاشق اور قائم۔ وہ میرے ہی ساتھ سکول میں پڑھتے تھے۔ ہم سب ساتھ کیا کرتے تھے۔ ساتھ پڑھتے تھے، کھیلتے تھے۔ میں ابھی باہر کرکٹ کھیل رہا تھا۔ عاشق اور قائم کی بہت یاد آتی ہے۔

پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد