کاریوں کا قبرستان: ’دوسری دنیا میں بھی تنہا‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ میں غیرت کے نام پر قتل کردی جانے والی عورتوں کے نصیب میں اگلی دنیا میں بھی تنہائی لکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہیں عام قبرستان میں دفن ہونے کی اجازت بھی نہیں کہ کہیں ان کا نشان نہ رہ جائے۔ ’کون چلاتا ہے آپ کی دنیا‘ کے سلسلے میں یہ خصوصی فلم پاکستان کے ایک فلم میکر شرجیل بلوچ نے ان عورتوں کے قبرستان پر فلمائی ہے۔ یہ قبرستان سو برس پرانا ہے اور سندھ کے علاقے رتو ڈیرو میں واقع ہے۔ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||