BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Monday, 25 October, 2004, 11:54 GMT 16:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میں کیا کہہ رہا تھا؟
میں تنہائی میں کر رہا تھا، پرندوں سے باتیں
میں یہ کہہ رہا تھا:
پرندو نئی حمد گاؤ
کہ وہ بول جو اک زمانے میں
بھنوروں کی بانہوں پہ اڑتے ہوئے
باغ کے آخری موسموں تک پہنچتے تھے
اب راستوں میں جھلسنے لگے ہیں
نئی حمد گاؤ
پرندے لگاتار، لیکن - - -
پرندے ہمیشہ سے اپنے ہی عاشق
سراسر وہی آسماں چیختے تھے!

میں یہ کہہ رہا تھا:
درختو ہواؤں کو تم کھیل جانو، تو جانو
مگر ہم نہیں جانتے بوڑھے سبزوں کی دعوت کو جاتے ہوئے
ذہن کے رہگزاروں میں کیسے
نئے دن کی درزیدہ آہٹ کبھی سن سکیں گے؟
نہیں صرف پتھر ہی بے غم ہے پتھر کی نا تشنگی پر
درختو، ہوا کتنی تیزی سے گذری تمہارے برہنہ بدن سے
کہ اس میں روایات سرگوشیاں کر رہی تھیں
درختو، بھلا کس لئے نام اپنا، کئی بار دہرا رہے ہو؟
یہ شیشم یہ شم شی یہ شی شی ی ی ی - - -
مگر تم کبھی شی ی ی ر --------- بھی کہہ سکو گے؟
میں یہ کہہ رہا تھا - - -

ن م راشد

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد