بھارتی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی

بھارت کے روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں اب تک کی سب سے زیادہ گراوٹ آئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ گراوٹ اس وقت آئی جب امریکہ کے فیڈرل ریزرو نے یہ عندیہ دیا کہ وہ اس سال کے آخر میں اپنی مالی سپورٹ واپس لینا شروع کر دے گا۔
جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت 59.93 ہوگئی جبکہ بدھ کو روپے کی قیمت 58.72 تھی۔
مبصرین کا خیال ہے کہ روپے کی قدر میں گراوٹ سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ بھارت غیرملکی سرمائے کے بہاؤ پر انحصار کرے گا۔
نومورا میں ایشیائی کرنسی کی تجارت کے سربراہ سٹوئرٹ اوکلی کا کہنا ہے کہ ’رواں اکاؤنٹ میں خسارے کی وجہ سے سرمائے کی پرواز میں یہ بھارت کی کمزوری کی بہترین مثال ہے۔‘
بھارت کے رواں اکاؤنٹ کا خسارہ حالیہ دنوں میں اپنی ریکارڈ 6.7 فیصد کی سطح پر تھا۔
یاد رہے کہ خسارہ بیرونی ممالک کی کرنسی کی درآمد اور برآمد کے فرق پر منحصر ہوتا ہے۔
خسارہ اس وقت ہوتا ہے جب کسی ملک کی درآمدات اس کی کل برآمدات سے زیادہ ہوں اور خسارے میں اضافے سے ملک کے غیرملکی کرنسی کے ذخیرے متاثر ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ اس ملک کی کرنسی کی قدروقیمت بھی متاثر ہوتی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بھارتی روپے کو پہلے سے ہی خسارے کی حالت اور مہنگائی کی صورت میں دباؤ کا سامنا تھا۔
گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک اس کی قدر میں 15 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔







