انوشکا کے ہونٹوں پر ہنگامہ کیوں؟

،تصویر کا ذریعہReuters

ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں جب سے انوراگ کشپ کے ساتھ انوشكا شرما نظر آئی ہیں تب سے انٹرنیٹ سمیت تمام جگہوں پر ان کے ہونٹوں میں تبدیلی کا کافی ذکر ہو رہا ہے۔

اس معاملے پر انوشكا نے آخر کار ٹوئٹر پر اپنی خاموشی توڑی اور کہا کہ انہوں نے سرجری نہیں کروائی ہے۔

ان کا کہنا تھا ’میرے بارے میں بہت سی باتیں ہو رہی ہیں، خاص طور پر میرے ہونٹوں کے بارے میں، کچھ وقت سے میں عارضی طور پر ہونٹ بڑے کرنے کی تکنیک کا استعمال کر رہی ہوں، شاید اس لیے میرے ہونٹوں میں کچھ تبدیلی نظر آ رہی ہے۔

’میں یہ واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ میں نے سرجری نہیں کروائی ہے۔ میرا جس انداز میں نظر آرہی ہوں یہ میری فلم ’بامبے ویلویٹ‘ کے لیے ہے جو ایک پیریڈ ڈرامہ ہے جس میں میں ایک جیز گلوکارہ کا کردار ادا کر رہی ہوں‘۔

انوشكا شرما آج کل کبھی وِراٹ کوہلی کے سوال پر تو کبھی اپنے ہونٹوں کی وجہ سے مسلسل سرخیوں میں ہیں۔

نریندر مودی کے حق میں

پسندیدہ سیاسی لیڈر کے سوال پر جوہی چاولہ نے نریندر مودی کا نام لیا

،تصویر کا ذریعہpr

،تصویر کا کیپشنپسندیدہ سیاسی لیڈر کے سوال پر جوہی چاولہ نے نریندر مودی کا نام لیا

ہندی فلم صنعت سے آئے دن کسی نہ کسی کے منہ سے بی جے پی کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے امیدوار نریندر مودی کی حمایت میں آوازیں سنائی دیتی ہیں اور اب اس فہرست میں نیا نام جوہی چاولہ کا شامِل ہو گیا ہے۔

.اپنی نئی فلم ’گلاب گینگ‘ میں ایک لیڈر کا کردار ادا کرنے والی جوہی چاولہ سے میڈیا نے پوچھا کہ ہندوستانی سیاست میں ان کا پسندیدہ لیڈر کون ہے؟

پہلے تو جوہی تھوڑا ہچكچائیں لیکن بعد میں وہ کھل کر بولیں کہ ’میں نریندر مودی کو پسند کرتی ہوں۔‘

اس کے بعد ان کے ساتھ آئی ہوئی پروموشن ٹیم نے انہیں یہ اشارہ دیا کہ اس کے آگے کچھ نہ کہیں تاکہ کوئی نیا تنازعہ نہ پیدا ہو جائے۔

اب بنے گی خاکی 2

فلم خاکی کے سيكوئل میں بھی امکان ہیں کہ امیتابھ بچن نظر آئیں گے۔

بالی وڈ سيكوئل چلے یا نہ چلے لیکن یہ روایت تو چل ہی رہی ہے۔

امیتابھ نے فلم خاکی میں اہم کردار ادا کیا تھا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنامیتابھ نے فلم خاکی میں اہم کردار ادا کیا تھا

اب مشہور فلم میکر كیشو رامسے کے بیٹے آريمن رامسے اپنے والد کی سپر ہٹ فلم ’خاکی‘ کا سيكوئل بنانے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

راج کمار سنتوشی کی ہدایت میں بنائی گئی فلم خاکی میں امیتابھ بچن، اکشے کمار، اجے دیوگن، ایشوریہ رائے اور تشار کپور نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

آريمن نے اپنی ہوم پروڈکشن فلم ’فیملی - ٹائز آف بلڈ‘ (2006) سے بطور اداکار اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔

خبروں کے مطابق آريمن فلم کے سيكوئل کے ہدایتکار کے طور پر سنتوشی کے ہی نام پر غور کر رہے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ اس فلم کے لیے بگ بی اور تشار سے بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔ فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع ہونے کا امکان ہے۔