
انہوں نے اپنا انعام انٹاریو میں آرٹ گیلری میں اپنا انعام وصول کیا
برطانوی شہری جو لانگ ہرسٹ نے کینیڈا کا بین الاقوامی جدید فوٹوگرافی کا گرینج انعام جیت لیا ہے۔
برطانوی شہر ایسیکس سے تعلق رکھنے والی جو لانگ ہرسٹ کے مقابلے میں تین دیگر افراد بھی تھے۔ جو نے ان کو شکست دے کر پچاس ہزار ڈالر کا انعام جیتا۔
اس مقابلے کے فاتح کا تعین عوامی ووٹوں سے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنا انعام انٹاریو میں آرٹ گیلری میں اپنا انعام وصول کیا۔
جو رائل کالج آف آرٹس کے گریجوئیٹ ہیں اور ان کو یہ انعام ان کی دو تصاویر پر دیا گیا ہے جن کے نام ادر سپیسز اور دی ریفیوزل ہیں۔
ادر سپیسز تصویر ایلیٹ جمناسٹس کی ہے جبکہ دوسری تصویر نمائشی کتوں کی ہے۔
جو لانگ ہرسٹ کی تصویروں کی نمائش برطانیہ اور یورپ میں ہوتی رہی ہیں۔
جو لانگ ہرسٹ کے مدِمقابل برطانیہ ہی کے جیسن ایونز، مونٹریال کی ایمینوئل لیونارڈ اور ٹورونٹو کی اینی میکڈونل تھیں۔
ان تینوں کو پانچ پانچ ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا۔
اس انعام کے فاتح کے لیے آن لائن ووٹنگ کا آغاز دس ہفتے قبل کیا گیا۔ اس کے علاوہ لوگ لندن میں کینیڈا ہاؤس اور انٹاریو میں آرٹ گیلری جا کر بھی ووٹ کر سکتے تھے۔






























