اوباما مخالف دستاویزی فلم ٹاپ ٹین میں

آخری وقت اشاعت:  پير 27 اگست 2012 ,‭ 13:02 GMT 18:02 PST

امریکی صدر براک اوباما کی مخالفت میں بنائی جانے والی فلم امریکی باکس آفس کی دس مقبول ترین فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔

ہالی وڈ کی بڑی فلموں کی طرف سے مقابلہ کم ہونے کی وجہ سے اوبامہ مخالف ڈاکیومنٹری ’دو ہزار سولہ: باراک اوبامہ کا امریکہ‘ آٹھویں درجے پر رہی۔

جولائی کے ابتداء میں محدود پیمانے پر جاری ہونے کے بعد یہ ریپبلکن پارٹی کے ملکی کنونشن سے پہلے ملک بھر میں نمائش کے لیے جاری کی گئی۔

یہ فلم اس بات کا ایک قدامت پسندانہ تنقیدی جائزہ لے رہی ہے کہ اگر اوبامہ دوبارہ امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے تو امریکہ کے لیے کیسا ہوگا۔

ہالی وڈ ڈاٹ کام ویب سائٹ کے پال درگاربیڈیان کے مطابق ’یہ بہت کم ہوتا ہے کہ ایک دستاویزی فلم ابتدائی دس فلموں میں شامل ہو لیکن اگست چھوٹی فلموں کے لیے ایک مواقع کی سرزمین ہے اور اس پر حقیقت یہ کہ یہ ایک قدامت پسند فلم ہے کیونکہ عمومی طور پر مائیکل مور کی برینڈڈ ڈاکیومنٹری فلمیں یا لبرل ڈاکیومنٹری فلمیں زیادہ پیسہ کماتی ہیں‘۔

اس دستاویزی فلم نے اب تک ملکی سطح پر اکانوے لاکھ ڈالر کمائے ہیں لیکن یہ اب تک دوسری دستاویزی فلموں کی جانب سے کمائے گئے پیسوں کی نسبت بہت کم ہے۔

یاد رہے کہ مائیکل مور کی فارن ہیٹ نائن الیون جس نے پہلے درجے پر دو کروڑ انتالیس لاکھ ڈالر سے جون دو ہزار چار میں آغاز کیا تھا اور پھر وہ امریکہ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ڈاکیومنٹری بن گئی جس نے باکس آفس پر کل گیارہ کروڑ اکانوے لاکھ ڈالر کمائے۔

ایکسپینڈیبلز میں ایکشن ہیرو سلویسٹر سٹالین، آرنلڈ شوارزنیگر اور بروس ویلس کو اکٹھا کیا گیا ہے۔

ادھر ایکسپینڈیبلز ٹو نے شمالی امریکہ کے باکس آفس پر اپنی برتری مسلسل دوسرے ہفتے برقرار رکھی ہے۔

اس فلم میں ایکشن ہیروز سلویسٹر سٹالین، آرنلڈ شوارزنیگر اور بروس ویلس کو اکٹھے کیا گیا ہے اور اس نے اب تک تیرہ اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کمائے ہیں۔

دی بورن لیگیسی دوسرے درجے پر رہی جو اپنے ریلیز کے تیسرے ہفتے ہیں ہے اور اب تک ترانوے لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔

سٹاپ موشن کامیڈی فلم پیرا نورمن جو کہ ایک لڑکے کے بارے میں ہے جو اپنے ملک کو بدروحوں سے بچاتا ہے تیسرے درجے پر تھی۔

گرمیوں کے آخر کو مد نظر رکھتے ہوئے دوسری ریلیز ہونے والی فلموں کی کارکردگی ہفتہ وار چارٹ پر کمزور رہیں۔

"یہ بہت کم ہوتا ہے کہ ایک دستاویزی فلم ابتدائی دس فلموں میں شامل ہو لیکن اگست چھوٹی فلموں کے لیے ایک مواقع کی سرزمین ہے اور اس پر حقیقت یہ کہ یہ ایک قدامت پسند فلم ہے کیونکہ عمومی طور پر مائیکل مور کی برینڈڈ ڈاکیومنٹری فلمیں یا لبرل ڈاکیومنٹری فلمیں زیادہ پیسہ کماتی ہیں۔"

پال دگار بیڈیان

تھرلر فلم رش جس میں جوزف گورڈن لیوٹ ایک بائیک پیغام رسان کا کردار کر رہے ہیں جس کے پاس ایک لفافہ ہوتا ہے جو ایک پولیس افسر کو مطلوب ہوتا ہے اور وہ ان کا فلم میں پیچھا کرتے ہیں۔ یہ فلم ساتویں درجے پر رہی اور اس نے تریسٹھ لاکھ ڈالر کمائے۔

ہٹ اینڈ رن ایک اور کم سرمائے سے بننے والی فلم ہے جو کرسٹن بیل اور ڈیکس شیفرڈ کی جوڑی پر مشتمل ہے۔ یہ دونوں حقیقی زندگی میں بھی ساتھی ہیں۔ اس سڑک پر پیچھا کرنے والی کامیڈی فلم نے سینتالیس لاکھ ڈالر کمائے تھے اور یہ دسویں درجے پر رہی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>