بابے بھنگڑا پاؤندے نے: ’جب سہیل سر بولتے ہیں تو آپ کی آواز بھی نوٹس نہیں ہوتی‘

'بابے بھنگڑا پاؤندے نے' ایک کینیڈین پروڈکشن ہے جو حال ہی میں ہندو تہوار دسہرہ کے موقع پر پاکستان اور انڈیا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بیک وقت ریلیز کی گئی ہے۔

پنجابی فلموں کے مشہور اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانجھ نے پہلی مرتبہ پاکستانی سٹیج اور ٹی وی کے مزاحیہ اداکار سہیل احمد کے ساتھ فلم میں کام کیا ہے۔

دلجیت کہتے ہیں کہ ’اگر آپ سہیل سر کے ساتھ ایک فریم میں ہیں اور آپ بول رہے ہیں اور وہ بھی بول رہے ہیں، تو دیکھنا تو دور کی بات آپ کی آواز بھی نوٹس نہیں ہو گی کیونکہ اتنا کمال کا ٹیکسچر ہے ان کی آواز کا، جو میں نے پہلے کبھی نہیں سنا.‘

اس فلم سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سہیل احمد اور دلجیت کی آن سکرین کیمسٹری بہترین ہے لیکن یہ تعلق صرف فلم سیٹ تک ہی محدود نہیں۔