آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ملیے کیٹ مڈلٹن کے لباس میں ’پاکستانیت‘ بھرنے والی ڈیزائنر ماہین خان سے
برطانوی ڈچس آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے اسلام آباد میں اپنے دورے کے پہلے روز ایک نیلا کُرتا اور سفید سکارف لیا ہوا تھا۔ یہ لباس بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماہین خان کی تخلیق ہے۔
انھوں نے یہ رنگ کیا سوچ کر چنے؟ کیا ان کی شہزادی سے لباس کے بارے میں کوئی بات چیت ہوئی؟ کیا ان کے ذہن میں شہزادی ڈیانا کا 1996 والا ہلکا نیلا لباس تھا؟
ہماری ساتھی ترہب اسغر نے یہ تمام سوالات ماہین سے پوچھے۔