ایک ننھے بھونرے کی مصوری

سپائک نامی ایک بھونرا یا بیٹل اپنی مصوری سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہا ہے اور لوگ اس کے فن کو سراہ رہے ہیں۔

بیٹل سپائک

،تصویر کا ذریعہSpikeTheBeetle

،تصویر کا کیپشنسپائک نامی بھونرا یا بیٹل اپنی ٹیچر برائنٹ کے ساتھ جاپان کے ناگانو میں رہتا ہے۔ یہ ایشیا کے مختلف علاقوں میں پایا جاتا ہے لیکن بیٹل کی یہ نسل دنیا سے معدوم ہونے کے دہانے پر ہے۔ برائنٹ نے بی بی سی کو بتایا 'وہ بہت پیارا اور متجسس' کیڑا ہے اور 'وہ بہت خاص، ایک کیڑا ہونے کے باوجود اس کی اپنی شخصیت ہے۔'
بیٹل سپائک

،تصویر کا ذریعہSpikeTheBeetle

،تصویر کا کیپشنسپائک انٹرنیٹ پر اس وقت مشہور ہوا جب ٹوئٹر پر اس کے کھینچے ہوئے خطوط وائرل ہو گئے۔ برائنٹ نے بتایا: 'میں اپنے دوستوں کو دکھانے کے لیے سپائک کی عجیب و غریب تصویریں لے رہی تھی۔ میں نے اسے ایک مارکر تھما دیا تو اس نے اسے ہلایا۔ میں نے اس مزاحیہ سمجھ کر اس کی تصویر پوسٹ کردی اور وہ راتوں رات مقبول ہو گئی۔'
بیٹل سپائک

،تصویر کا ذریعہSpikeTheBeetle

،تصویر کا کیپشنرنگین مارکرز سے لیس سپائک نقاش کے کاغذ پر چلتا جاتا اور اپنی منیئچر پینٹنگ تیار کرتا جاتا اور یہ اس کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔
بیٹل سپائک

،تصویر کا ذریعہSpikeTheBeetle

،تصویر کا کیپشنسپائک کی مصوری نے بہت سے لوگوں کو آن لائن پر بہت محظوظ کیا اور اس کے مداح بن گئے۔ پھر برائنٹ نے اسے ’ای بے‘ پر نیلام کرنے کا فیصلہ کیا جہاں ایک پینٹنگ کی قیمت 130 ڈالر تک پہنچ گئی۔ انھوں نے سٹیگ بیٹل کی نسل کو بچانے کے لیے کوشاں ایک گروپ کو اس رقم سے 15 فیصد دینے کا فیصلہ کیا۔
بیٹل سپائک

،تصویر کا ذریعہSpikeTheBeetle

،تصویر کا کیپشنجاپان میں بچے سٹیگ بیٹل کو پالتو کیڑے کے طور پر پسند کرتے ہیں۔ برائنٹ نے بتایا کہ 'اس کا پالنا کم خرچ ہے اس بس تھوڑی جیلی اورچھوٹی سی مرطوب جگہ چاہیے وہاں وہ خوش اور مٹی کھودنے میں مشغول رہتے ہیں۔'
بیٹل سپائک

،تصویر کا ذریعہSpikeTheBeetle

،تصویر کا کیپشنسٹیگ بیٹل دنیا کے بعض مضبوط ترین کیڑوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انھیں ان کے بڑے سینگوں سے پہنچانا جاتا ہے جنھیں جبڑا کہا جاتا ہے۔ اس کا وہ دوستی کے اظہار اور دوسرے بیٹلز سے لڑنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ سپائک ان کا استعمال گھر کے چھوٹے سامان اٹھانے کے لیے کرتا ہے جیسے اس نے یہاں یہ چھری اٹھا رکھی ہے۔
بیٹل سپائک

،تصویر کا ذریعہSpikeTheBeetle

،تصویر کا کیپشنیہ نئے نئے کام کرنے والا کیڑا دیوار چڑھنے میں ماہر ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ کھانے پکانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ یہاں اس نے چند سوکھی ہوئی سویاں تھام رکھی ہیں۔
بیٹل سپائک

،تصویر کا ذریعہSpikeTheBeetle

،تصویر کا کیپشنبرائنٹ کو امید ہے کہ ان کے ننھے بیٹل کی شہرت سے لوگ کیڑوں کی اہمیت کو سمجھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے لیے جو پیار محبت اظہار کیا جا رہاہے وہ ناقابل یقین ہے۔' انھوں نے مزید کہا: 'مجھے امید ہے کہ لوگ کیڑوں کو قدرتی دنیا کے حصے کے طور پر دیکھنا شروع کریں گے جو کہ خوبصورت اور دلچسپ ہے۔ وہ بالکل ڈراؤنے نہیں جیسا کہ آپ سوچتے ہیں۔'