آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کشمیر کا ’ماحول دوست‘ سکول جسے پائیدار ترقی کے منصوبے پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام ملا
کشمیر کا ’ماحول دوست‘ سکول جسے پائیدار ترقی کے منصوبے پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام ملا
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ایک سکول نے کوپ 28 کے گلوبل سکول ایونٹ میں پانی کے تحفظ اور نامیاتی کاشتکاری پراجیکٹ پیش کرنے پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام حاصل کیا ہے۔
کورٹ سکول 2005 کے زلزلے میں متاثر ہونے والے بچوں کو تعلیم اور رہائش فراہم کر رہا ہے۔ کورٹ سکول کے طلبا نے ایک ایسا پراجیکٹ بنایا ہے جس سے بچوں کے کھانے پینے کی 40 فیصد ضروریات سکول ہی پوری کر لیتا ہے۔
اس منفرد پراجیکٹ کے بارے میں مزید جانتے ہیں محمد زبیر خان اور نعمان مسرور کی اس رپورٹ میں۔