کیا ایران میں ہونے والے مظاہرے رجیم چینج کی صلاحیت رکھتے ہیں؟

کیا ایران میں ہونے والے مظاہرے رجیم چینج کی صلاحیت رکھتے ہیں؟

گزشتہ سال 28 دسمبر کو تہران کے بازاروں میں الیکٹرانِکس کی دکانوں سے شروع ہونے والے مظاہرے پرتشدد ہوتے گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے ملک میں پھیل گئے۔

اب تک ان ان مظاہروں اور احتجاج کی تازہ لہر کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت دو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور دسیوں ہزار افراد گرفتار بھی ہیں۔

عالمی برادری بھی ایران پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ احتجاج کرنے والے مظاہرین پر سخت کریک ڈاؤن سے پرہیز کرے۔

اس ہفتے کے سیربین میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایران میں اِس وقت آخر یہ احتجاج ہو کیوں رہے ہیں؟ اور کیا یہ مظاہرے ایران میں رجیم چینج کی صلاحیت رکھتے ہیں؟

میزبان: عالیہ نازکی

پروڈیوسر: عارف شمیم

وژول پروڈیوسر: احسن