آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
غزہ، یوکرین اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے عیدالفطر کے رنگ تصاویر میں
دنیا بھر میں مسلمان عید الفطر کا تہوار منا رہے ہیں۔ عید کا تہوار مذہب اسلام کے کیلنڈر کے مطابق ایک بڑا اور اہم تہوار مانا جاتا ہے۔
’عید‘ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی خوشی، تہوار یا جشن کے ہیں جبکہ فطر کا مطلب روزہ کھولنے کے ہیں اس لیے عید الفطر کا مطلب ’روزہ ختم کرنے کی خوشی کا تہوار‘ ہے اور اس تہوار کو اسلامی کیلنڈر کے مطابق ماہ رمضان کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔
دنیا بھر کے مسلمان اسلامی مہینے شوال کی یکم تاریخ کو عید الفطر مناتے ہیں۔ مسلمان رمضان کے 29 یا 30 روزے رکھتے ہیں اور چاند کی رویت دیکھ کر یکم شوال کو عید الفطر منائی جاتی ہیں۔
دنیا بھر میں رہنے والے تقریباً دو ارب مسلمان رمضان کے اختتام پر چاند دیکھتے ہیں۔ مسلمان قمری کیلنڈر کو مانتے ہیں، اس کیلنڈر میں تاریخوں کا انحصار چاند کی مختلف شکلوں میں نظر آنے پر ہوتا ہے۔ رمضان اس کیلنڈر کے نویں مہینے میں آتا ہے۔
رمضان کے اختتام پرمذہبی تہوار عید الفطر کے دن مسلمان تیار ہو کر، نئے کپڑے پہن کر اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں سے ملتے ہیں اور لذیز کھانوں سے بھری دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
کسی بھی قمری ہجری مہینے کا آغاز چاند کی رویت سے ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں عید مختلف دنوں میں منائی جاتی ہے۔ جبکہ کچھ ممالک ایسے ہیں جو سعودی عرب کی پیروی کرتے ہیں۔
پاکستان، انڈیا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید الفطر کا تہوار آج منایا جا رہا ہے جبکہ سعودی عرب، خلیجی ممالک میں عید الفطر گذشتہ روز منائی گئی تھی۔
دنیا بھر کے مختلف ممالک میں عیدالفطر منائے جانے کی کچھ تصویری جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی