کینیڈا امریکہ میں سکھوں پر حملے، انڈیا پر الزامات کے حقائق
کینیڈا امریکہ میں سکھوں پر حملے، انڈیا پر الزامات کے حقائق
حال ہی میں امریکہ نے انڈیا کے ایک سابق انٹیلِجنس آفیسر پر ایک امریکی شہری کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں فردِ جرم عائد کی ہے۔
سابق را ایجنٹ وکاش یادو پر الزام ہے کہ اُنھوں نے امریکی شہری گُرو پتونت سِنگھ پنوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ پنوں خالصتان تحریک کےسرگرم رکن ہیں۔ پچھلے سال جون میں کینیڈا کے شہر وینکوور میں بھی پنوں کے ساتھی کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
کینیڈا بھی اس کا الزام انڈیا پر لگاتا ہے، جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔
بی بی سی کے پروگرام سیربین میں حالیہ تناؤ کے حقائق جاننے کی کوشش کی گئی ہے۔
میزبان: عالیہ نازکی
پروڈیوسر: عارف شمیم
وژول پروڈیوسر: خالد کرامت اور علی کاظمی
اضافی رپورٹنگ: شکیل اختر، تپس ملک، سلیم رضوی، کریم الاسلام
ایڈیٹر: فاران رفیع



