غزہ کے مزید دو ہسپتالوں پر اسرائیلی فوج کے حملے
غزہ کے مزید دو ہسپتالوں پر اسرائیلی فوج کے حملے
اسرائیلی فورسز نے غزہ میں دو ہسپتالوں پر حملے کیے ہیں۔ غزہ میں شہری دفاع کے مطابق غزہ شہر میں قائم الوفا ہسپتال کی بالائی منزل پر حملے میں کم سے کم سات افراد ہلاک اور کئی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے حماس کے 'کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر' کو نشانہ بنایا۔ مریضوں کو الاِہلِ عرب اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مگر اس سے پہلے اس پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب شمالی غزہ کے آخری فعال ہسپتال کمال عدوان کے ڈائریکٹر اور عملے کے درجنوں ارکان اب بھی اسرائیلی حراست میں ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز ہسپتال کو زبردستی خالی کروا لیا تھا۔



