مون بیئر کے بچوں کو غیر قانونی جنگلی حیات کی تجارت سے بچا لیا گیا

مون بیئر کے بچوں کو غیر قانونی جنگلی حیات کی تجارت سے بچا لیا گیا

مون بیئر نسل کے ریچھ کے ان دو بچوں کو جنوب مشرقی ایشیا کے ملک لاؤس سے سمگل ہونے سے بچا لیا گیا۔ ان کے بارے میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی عمریں تقریباً دو ماہ کے قریب ہیں اور دونوں کا وزن تین کلوگرام سے بھی کم ہے۔ جنگلی حیات اور جانوروں کی فلاحی تنظیم ’فری دی بیئرز‘ کے مطابق اس عمر میں انھیں اب بھی اپنی ماں کے ساتھ جنگل میں ایک آزاد ماحول میں ہی ہونا چاہیے تھا۔

انھیں کیوں سمگل کیا جاتا ہے، جانیے اس ویڈیو میں۔