پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج: راستوں کی بندش کی وجہ سے شہری پریشان

،ویڈیو کیپشناسلام آباد میں آئے روز ہونے والے احتجاج یہاں کے لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث ہیں
پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج: راستوں کی بندش کی وجہ سے شہری پریشان

پھر وہی سڑکوں کی بندش، جگہ جگہ کنٹینرز کا راج اور روزمرہ معاملاتِ زندگی ناقابلِ بیان مُشکلات کا شکار۔۔۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے ایک مرتبہ پھر سے وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ ایسی صورتحال میں حکومت اور احتجاج کرنے والی پارٹی تو ایک جانب مگر اس شہر کے رہنے والے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

بی بی سی کی نازش فیض نے چند ایسے افراد سے بات کی ہے جن کو راستے بند ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

فلمنگ اور ایڈیٹنگ: نئیر عباس