آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کینیا: ’خبردار!!! ہاتھی آ رہے ہیں‘
کینیا میں بعض طالبات نے ہاتھیوں کو اپنے گاؤں سے دور رکھنے کے لیے ایک آلہ تیار کیا ہے۔ یہ آلہ شمسی توانائی سے چلتا ہے اور طلبا نے اسے ’ڈُوو کیئر‘ نام دیا ہے جو 10 کلومیٹر دور موجود ہاتھی کا پتہ لگا لیتا ہے اور کینیا وائلڈ لائف سروس اور گاؤں والوں کو موبائل الرٹ بھیجتا ہے۔ طالبات کو امید ہے کہ اس سے وہاں انسان اور ہاتھی کے درمیان جاری جنگ رُک سکے گی۔