ماضی کی چند بینظیر تصویریں

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی بیٹی بینظیر کی سیاسی تربیت ان کی کم عمری میں ہی شروع کر دی تھی۔

شملہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی بیٹی بے نظیر کی سیاسی تربیت کم عمری میں شروع کر دی تھی
حلف برداری کی تقریب

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی تربیت میں پروان چڑھنے والی بینظیر دو مرتبہ پاکستان کی وزیر اعظم منتخب ہوئیں
خیر بخش مری اور بے نظیر بھٹو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبینظیر بھٹو نے حقیقت پسندانہ سیاست کی اور ہمیشہ مذاکرات کے دروازے دوستوں اور دشمنوں کے لیے کھلے رکھے
بیگم نسیم ولی خان اور بے نظیر بھٹو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن نے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جزباتی کے بجائے سیاسی پختگی پر مبنی فیصلے کیے۔
بینظیر بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجب مرتضٰ بھٹو پاکستان واپس آئے تو بہن سے اختلافات کے باعث اپنی سیاسی راہیں الگ کر لیں۔ بنظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو نے اس موقع پر اپنے بیٹے کا ساتھ دیا۔
فارنس کے صدر ژاک شیراک

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنعالمی سطح پر بینظیر کی بڑی پذیرائی کی جاتی تھی اور ہر ملک میں ان کا بڑی گرمجوشی سے استقبال کیا جاتا تھا
بینظیر بھٹو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبینظیر بھٹو نے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد پیپلز پارٹی کی از سر نو تشکیل کی اور پارٹی کے مشہور ’انکلز‘ اسی تنظیمِ نو کے دوران پارٹی سے الگ ہوگئے
بینظیر بھٹو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں جمہوری نظام کی بحالی اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے بینظیر بھٹو نے ایک طویل جدوجہد کی جس میں فوجی آمر ضاالحق کے دور میں جیل کی صعوبتیں اٹھانا بھی شامل ہے
گ

،تصویر کا ذریعہRIZWAN TABASSUM

،تصویر کا کیپشنانھوں نے سندھ کے علاوہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا سے بھی عام انتخابات میں حصہ لیا اور اسی وجہ سے پیپلز پارٹی نے ایک نعرہ بنا لیا تھا جس کے الفاظ تھے ’چاروں صوبوں کی زنجیر، بینظیر بینظیر‘
بینظیر بھٹو کی تصاویر کی نمائش

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبینظیر کی اچانک موت نے عوام کو تو سوگوار کر ہی دیا تھا لیکن جیالوں کے دلوں کا درد ناقابلِ بیان تھا۔ جب نواز شریف بینظیر بھٹو کو دیکھنے کے لیے ہسپتال پہنچے تو جیالے ان کے گلے لگ لگ کر روتے رہے۔ آج بھی کئی لوگ بینظیر کی تصویریں دیکھ کے آبددیہ ہو جاتے ہیں۔
بے نظیر بھٹو

،تصویر کا ذریعہDaniel Berehulak

،تصویر کا کیپشنبینظیر بھٹو کو بھی ان کے والد کے پہلو میں دفن کیا گیا
پیپلز پارٹی کی کارکن

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپیپلز پارٹی کے کارکن بینظیر کی ہلاکت کے بعد شدید مایوسی کا شکار ہو گئے اور پارٹی آج بھی اس نقصان کو پورا نہیں کر پائی