،تصویر کا کیپشن18 ستمبر کو ہونے والے ریفرینڈم میں سکاٹ لینڈ کی عوام فیصلے کرے گی کے انھیں برطانیہ میں رہنا ہے یا نہیں۔
،تصویر کا کیپشنریفرینڈم میں ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد 50 لاکھ کے قریب ہے جبکہ تقریباً 10 لاکھ بیرون ِ ملک رہائش پذیر ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپورے ملک میں ’یس سکاٹ لینڈ‘ کے نام سے مہم جاری ہے۔ مہم کا مقصد ریفرینڈم میں ’ہاں‘ کی شکل میں ووٹ ڈال کر سکاٹ لینڈ کو برطانیہ سے آزادی دلانا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسکاٹ لینڈ کے الگ ہونے کی صورت میں سکاٹ لینڈ کون سی کرنسی استعمال کرے گا، اس سوال کا جواب ابھی تک نہیں مل سکا۔ الگ الگ کرنسی استعمال کرنے کی صورت میں اقتصادی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشن دنیا کی مشہور ترین شراب کی قسم سکوچ وسکی بنانے والے سکاٹ لینڈ کی آزادی سے برطانیہ کے شراب کے درآمد پر بھی بہت گہرا اثر پڑے گا۔
،تصویر کا کیپشن1707 میں برطانیہ کا حصے بننے والے سکاٹ لینڈ میں 790 خوبصورت جزیرے ہیں۔ سکاٹ لینڈ اپنی سیاحت کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ ایک حالیہ سروے کی مطابق 85 فیصد لوگوں کا خیال ہے کے آّزادی سے سکاٹ لینڈ میں سیاحت کی صنعت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
،تصویر کا کیپشنسکاٹ لینڈ کے شمالی علاقے جات میں سیاحوں کے آنے سے گذشتہ سال برطانوی معیشت میں گیارہ ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
،تصویر کا کیپشنبرطانوی حکومت کے زیر ِ انتظام سکاٹش پارلیمنٹ میں 129 سیٹیں ہیں۔ برطانوی حکومت نے آزادی کے عمل کو روکنے کے لیے سکاٹش پارلیمان کو غیر جانبدار بنانے کی پیشکش کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنآزادی کی صورت میں برطانیہ کے جھنڈے کی شکل تبدیل ہوجائے گی اور اس میں سے کراس اور نیلا رنگ نکل جائے گا۔