لندن اور واشنگٹن میں غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف عوامی مظاہرے ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنجمعہ کی شام کو لندن میں اسرائیلی ایمبیسی کے سامنے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشناس مظاہرے میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور انھوں نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔
،تصویر کا کیپشناس مظاہرے میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے اور انھوں نے اسرائیل کے خلاف کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے۔
،تصویر کا کیپشنمظاہرین میں مسلمانوں کی اکثریت شامل تھی لیکن ان میں دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی دیکھا جا سکتا تھا۔
،تصویر کا کیپشناسرائیل کی غزہ پر بمباری میں اب تک ایک سو بیس سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جن میں شہریوں کی تعداد زیادہ ہے۔
،تصویر کا کیپشنامریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بھی فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔
،تصویر کا کیپشناس مظاہرے میں بھی ہر رنگ نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔