امریکہ برفانی طوفان کی زد میں

برف کے طوفان نے شمال مشرقی امریکہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

شمال مشرقی امریکہ کوشدید برفانی طوفان نے اپنی زد میں لیا ہوا ہے۔ نیویارک میں لوگ برف باری سے محظوظ ہو رہے ہیں لیکن حکام نے انھیں گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ موسم مزید خراب ہو سکتا ہے۔
،تصویر کا کیپشنشمال مشرقی امریکہ کوشدید برفانی طوفان نے اپنی زد میں لیا ہوا ہے۔ نیویارک میں لوگ برف باری سے محظوظ ہو رہے ہیں لیکن حکام نے انھیں گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ موسم مزید خراب ہو سکتا ہے۔
میساچوسٹس میں ایک قصبے میں 21 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔
،تصویر کا کیپشنمیساچوسٹس میں ایک قصبے میں 21 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔
مشی گن کی ریاست میں دس انچ برف پڑی۔ میساچوسٹس اور نیویارک میں بھی اتنی ہی برف پڑی۔ ورمونٹ، نیو ہیمپشائر اور مین میں بھی اتنی ہی برف باری کی توقع ہے۔ ان ریاستوں میں طوفان کی وجہ سے بجلی کی سپلائی پہلے ہی معطل ہے۔
،تصویر کا کیپشنمشی گن کی ریاست میں دس انچ برف پڑی۔ میساچوسٹس اور نیویارک میں بھی اتنی ہی برف پڑی۔ ورمونٹ، نیو ہیمپشائر اور مین میں بھی اتنی ہی برف باری کی توقع ہے۔ ان ریاستوں میں طوفان کی وجہ سے بجلی کی سپلائی پہلے ہی معطل ہے۔
امریکہ کے محکمۂ موسمیات کے جیسن ٹوئل کا کہا ہے کہ ’ابھی اور برف باری اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔‘
،تصویر کا کیپشنامریکہ کے محکمۂ موسمیات کے جیسن ٹوئل کا کہا ہے کہ ’ابھی اور برف باری اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔‘
ٹوئل نے کہا کہ ابھی موسم مزید خراب ہو گا اور تیز ہوا برف کو اڑاتی پھرے گی۔
،تصویر کا کیپشنٹوئل نے کہا کہ ابھی موسم مزید خراب ہو گا اور تیز ہوا برف کو اڑاتی پھرے گی۔
برف باری کا طوفان نیویارک کے نئے میئر بل ڈی بلاسیو کے لیے ایک امتحان ہے کیونکہ انھوں نے سابق میئر بلوم برگ کی 2010 کے طوفان کے دوران کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
،تصویر کا کیپشنبرف باری کا طوفان نیویارک کے نئے میئر بل ڈی بلاسیو کے لیے ایک امتحان ہے کیونکہ انھوں نے سابق میئر بلوم برگ کی 2010 کے طوفان کے دوران کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
2200 پروازیں معطل ہو چکی ہے اور جمعے کو ایک ہزار مزید پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشن2200 پروازیں معطل ہو چکی ہے اور جمعے کو ایک ہزار مزید پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔
شکاگو کے ہوائی اڈے پر کھڑی گاڑیوں پر برف کی دبیز تہہ جمی ہوئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنشکاگو کے ہوائی اڈے پر کھڑی گاڑیوں پر برف کی دبیز تہہ جمی ہوئی ہے۔
میساچوسٹس میں ساحل سے ٹکراتی سمندر کی بے قابو موجیں۔
،تصویر کا کیپشنمیساچوسٹس میں ساحل سے ٹکراتی سمندر کی بے قابو موجیں۔
ان علاقوں میں لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر زیادہ وقت نہ گزاریں کیونکہ درجۂ حرارت انتہائی کم ہو گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنان علاقوں میں لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر زیادہ وقت نہ گزاریں کیونکہ درجۂ حرارت انتہائی کم ہو گیا ہے۔
برف باری اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے کئی جگہوں پر حادثات بھی پیش آئے ہیں لیکن ہنگامی امداد والے ادارے خراب موسمی حالات کے باوجود پوری طرح سرگرم اور چوکس ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبرف باری اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے کئی جگہوں پر حادثات بھی پیش آئے ہیں لیکن ہنگامی امداد والے ادارے خراب موسمی حالات کے باوجود پوری طرح سرگرم اور چوکس ہیں۔