لندن میں ہیلی کاپٹر گرنے سے دو افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  بدھ 16 جنوری 2013 ,‭ 14:37 GMT 19:37 PST

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے ہیں۔

بدھ کو وسطی لندن میں اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر ایک کرین سے ٹکرانے کے نتیجے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح گرینج کے معیاری وقت کے مطابق آٹھ بجے ہیلی کاپٹر کے سینٹ جارج وارف میں ایک کرین سے ٹکرانے کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پائلٹ اور ایک عام شہری شامل ہے جب کہ زخمیوں میں سے چھ افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

زخمیوں میں سے ایک شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ دیگر کو ممعولی زخم آئے ہیں۔ اس کے علاوہ سات افراد کو جائے حادثہ پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ کو خراب موسم کی وجہ سے قریبی ہیلی پیڈ کی جانب جانے کو کہا گیا تھا۔

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے کمانڈر نیل باسو نے بی بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا’یہ ایک معجزہ‘ تھا کہ حادثہ زیادہ خطرناک ثابت نہیں ہوا۔

ہیلی کاپٹر کے ملبے میں لگنے والی آگ پر نوے کے قریب فائر فائٹرز نے پچیس منٹ میں قابو پا لیا۔

لندن برج فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی دم عمارت کی چھت پر گری جب کہ باقی ملبہ زمین پر گرا اور اس کی ذر میں دو گاڑیاں بھی آئیں ہیں۔

ہیلی کاپٹر کے ملبے میں لگنے والی آگ نے دو قریبی عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>