
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے شدت پسند راکٹ سکواڈ کو نشانہ بنایا تھا
غزہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والے تین اسرائیلی فضائی حملوں میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق اتوار کو دیرالبلا میں ہونے والے حملے میں ایک فلسطینی ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے شدت پسند راکٹ سکواڈ کو نشانہ بنایا تھا۔
سنیچر کی شام ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک صلفی اسلامی رہنما اور ایک شخص جبکہ خان یونس میں ایک اور شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
جبلیہ میں ہلاک ہونے والے صلفی رہنما کا نام ہاشم السدنی تھا اسرائیل کہنا ہے کہ اس نے جنوبی اسرائیل میں ہونے والے حملے کا جواب دیا ہے۔
حال ہی میں سرحد پر دونوں جانب سے تشدد میں تیزی آئی ہے فلسطینی شدت پسند اسرائیل میں راکٹ داغ رہے ہیں اور اسرائیلی غزہ میں مختلف مقامات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
اس اواخرِ ہفتہ اسرائیلی فوج نے کم از کم پانچ فضائی حملے کیے ہیں۔






























