
برطانیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان میں قتل کے شبے میں سات رائل میرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ اس واقع میں کوئی عام شہری شامل نہیں ہے بلکہ مزاحمت کاروں سے ایک جھڑپ ہے۔
یہ گرفتاریاں دو ہزار گیارہ میں پیش آنے ایک واقعے کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہیں۔
وزارت دفاع نے کہا کہ رائل ملٹری پولیس نے سات فوجیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے فوجیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ اس موقع پر کچھ اور کہنا نامناسب ہو گا۔
بی بی سی کی دفاعی نامہ نگار کیرولین وائٹ نے کہا کہ پہلی مرتبہ ہے کہ افغانستان جنگ کے دوران کسی برطانوی فوجی کوایسے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہو۔






























