افغان فوج ذمہ داریاں نبھانے کی تیاریاں: تصاویر

افغان فوج افغانستان میں اتحادی فوج کے انخلاء کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار۔

افغانستان میں ایک فوجی قافلہ خوست شہر کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس مشترکہ فوجی قافلے کی قیادت افغان سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں کر رہی ہیں اور اس میں امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔ فوجی کارروائیوں میں کثیر الاقومی فوج کے دستے اب تیزی سے پچھلی صفوں میں منتقل ہو رہے ہیں اور خفیہ معلومات اکھٹی کرنے میں افغان فوسرز مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنافغانستان میں ایک فوجی قافلہ خوست شہر کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس مشترکہ فوجی قافلے کی قیادت افغان سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں کر رہی ہیں اور اس میں امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔ فوجی کارروائیوں میں کثیر الاقومی فوج کے دستے اب تیزی سے پچھلی صفوں میں منتقل ہو رہے ہیں اور خفیہ معلومات اکھٹی کرنے میں افغان فوسرز مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
افغان نیشنل آرمی کے فوجی پاکستان کی سرحد کے ساتھ اس پہاڑی علاقے میں امریکی فوج کے ساتھ ایک مشترکہ گشت پر ہیں۔ ان کے تھیلے اور گولہ باردو زیادہ وزنی نہیں رکھے گئے ہیں تاکہ انھیں دشوار گزار پہاڑی راستوں پر چڑھنے میں مشکل نہ ہو۔ انھیں کئی مرتبہ اپنے امریکی ساتھیوں سے راشن اور خوارک لینی پڑتی ہے۔
،تصویر کا کیپشنافغان نیشنل آرمی کے فوجی پاکستان کی سرحد کے ساتھ اس پہاڑی علاقے میں امریکی فوج کے ساتھ ایک مشترکہ گشت پر ہیں۔ ان کے تھیلے اور گولہ باردو زیادہ وزنی نہیں رکھے گئے ہیں تاکہ انھیں دشوار گزار پہاڑی راستوں پر چڑھنے میں مشکل نہ ہو۔ انھیں کئی مرتبہ اپنے امریکی ساتھیوں سے راشن اور خوارک لینی پڑتی ہے۔
افغان نیشل آرمی کے فوجی سرحدی علاقوں کی پہاڑی اور وادیوں میں دہشت گردوں کی نقل و حمل پر نظر رکھنے کے لیے ان علاقوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنافغان نیشل آرمی کے فوجی سرحدی علاقوں کی پہاڑی اور وادیوں میں دہشت گردوں کی نقل و حمل پر نظر رکھنے کے لیے ان علاقوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
افغان فوجی بہتر طور پر دیہاتی عمائدین سے بات کر کے دہشت گردوں کے خلاف معلومات اکھٹی کر سکتے ہیں اور انھیں دیہاتی لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے میں بھی دشواری نہیں ہوتی۔
،تصویر کا کیپشنافغان فوجی بہتر طور پر دیہاتی عمائدین سے بات کر کے دہشت گردوں کے خلاف معلومات اکھٹی کر سکتے ہیں اور انھیں دیہاتی لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے میں بھی دشواری نہیں ہوتی۔
افغان فورسز دیہاتی علاقوں میں ہتھیاروں کی تلاش میں آگے آگے ہوتے ہیں۔ اس موقعہ پر میٹل ڈیٹیکٹر استعمال نہیں کیے گئے اس لیے کوئی ہتھیار نہیں ملے پائے۔
،تصویر کا کیپشنافغان فورسز دیہاتی علاقوں میں ہتھیاروں کی تلاش میں آگے آگے ہوتے ہیں۔ اس موقعہ پر میٹل ڈیٹیکٹر استعمال نہیں کیے گئے اس لیے کوئی ہتھیار نہیں ملے پائے۔
نو قائم شدہ افغان سکیورٹی فورسز کا سب سے بڑا امتحان اسوقت ہوا جب پندرہ اپریل سنہ دو ہزار بارہ کو شدت پسندوں نے کابل میں کئی جگہوں پر حملہ کر دیا۔ یہاں افغان فوجی اس اٹھارہ گھنٹوں تک جاری رہے والی کارروائی کا مقابلہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشننو قائم شدہ افغان سکیورٹی فورسز کا سب سے بڑا امتحان اسوقت ہوا جب پندرہ اپریل سنہ دو ہزار بارہ کو شدت پسندوں نے کابل میں کئی جگہوں پر حملہ کر دیا۔ یہاں افغان فوجی اس اٹھارہ گھنٹوں تک جاری رہے والی کارروائی کا مقابلہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
افغان سکیورٹی فورسز کے اہلکار اس عمارت کے باہر جہاں شدت پسند مورچہ بند تھے۔ افغان پولیس اور کمانڈوز اس کارروائی میں پیش پیش تھے اور آخر کار انھیں ان حملوں کو پسپا کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔
،تصویر کا کیپشنافغان سکیورٹی فورسز کے اہلکار اس عمارت کے باہر جہاں شدت پسند مورچہ بند تھے۔ افغان پولیس اور کمانڈوز اس کارروائی میں پیش پیش تھے اور آخر کار انھیں ان حملوں کو پسپا کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔
ایک زخمی افغان فوجی اہلکار کو محفوظ مقام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ دو افغان فوجی اور سترہ شدت پسند اس کارروائی میں ہلاک ہو گئے تھے اور اس افغان فوجی کی سرکردگی میں ہونے والی اس کارروائی کا نیٹو حکام اور عام لوگوں نے بھی بہت سراہا تھا۔
،تصویر کا کیپشنایک زخمی افغان فوجی اہلکار کو محفوظ مقام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ دو افغان فوجی اور سترہ شدت پسند اس کارروائی میں ہلاک ہو گئے تھے اور اس افغان فوجی کی سرکردگی میں ہونے والی اس کارروائی کا نیٹو حکام اور عام لوگوں نے بھی بہت سراہا تھا۔
جولائی میں ہونے والے حملے کی تصاویر فیس بک پر لگائی گئیں تو اس پر بے شمار لوگوں نے تبصرہ کیا اور ان تبصروں میں افغان فوج کی حوصلہ افزائی اور تعاریف کی گئی۔ اس سے قبل افغان فوج کی اس طرح پذیرائی حاصل نہیں ہوئی تھی۔
،تصویر کا کیپشنجولائی میں ہونے والے حملے کی تصاویر فیس بک پر لگائی گئیں تو اس پر بے شمار لوگوں نے تبصرہ کیا اور ان تبصروں میں افغان فوج کی حوصلہ افزائی اور تعاریف کی گئی۔ اس سے قبل افغان فوج کی اس طرح پذیرائی حاصل نہیں ہوئی تھی۔