آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ملکہ الزبتھ کو برطانوی عوام کا خراجِ تحسین
ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کی خبر عام ہوتے ہی برطانیہ بھر میں لوگوں نے انھیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پھولوں کے گلدستے رکھنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔
ہزاروں افراد نے اپنی عقیدت کے اظہار کے لیے بکنگھم پیلس کا رُخ کیا جہاں بڑی تعداد میں لوگ پھول رکھتے اور ملکہ کی رہائش گاہ کی تصاویر لیتے دکھائی دیے۔ ملکہ کی رہائش گاہ پر پرچم سرنگوں ہے۔
ملکہ کی وفات کی خبر محل کے مرکزی دروازے پر چسپاں کی گئی۔
ملکہ کی وفات جمعرات کی دوپہر سکاٹ لینڈ میں واقع اُن کی جاگیر بیلمورل میں ہوئی جہاں خراب موسم کے باوجود لوگ اپنی عقیدت کا اظہار کرنے اور پھول رکھنے کے لیے پہنچے۔
ونڈزر کاسل ملکہ کی پسندیدہ رہائش گاہ تھی اور یہاں کے شہری انھیں اپنا ہمسایہ سمجھتے تھے۔
لندن سٹیڈیم میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور ایف سی ایس بی کے درمیان یوروپا کانفرنس لیگ کے میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
ایڈنبرا میں ملکہ کی ایک اور رہائش گاہ ہولیرڈ ہاؤس کے محل میں سوگواران نے انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
لندن کے مشہور پکاڈلی سرکس میں ملکہ کی تصویر والا بڑا بِل بورڈ وہاں سے گزرنے والے ہر فرد کی نگاہوں کا مرکز تھا۔