اینگلا مرکل: جرمن چانسلر کے تین دہائیوں پر محیط سیاسی سفر کی تصویری جھلکیاں

جرمن چانسلر اینگلا مرکل 16 برس تک اقتدار میں رہنے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہی ہیں۔ ان کے بطور ایک مضبوط رہنما سیاسی کریئر پر ان ہی کی تصاویر کے ذریعے ایک نظر ڈالی جا رہی ہے۔

اینگلا مرکل

،تصویر کا ذریعہDPA/ALAMY

،تصویر کا کیپشنجرمنی کی چانسلر اینگلا مرکل 16 برس تک اقتدار میں رہنے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہی ہیں۔ ان کے اس فیصلے کے بعد تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ان کے سیاسی کریئر کا اختتام ہو رہا ہے
اینگلا مرکل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسنہ 1989 کی ایک تصویر میں مسز مرکل (دائیں طرف) پولینڈ کی ایک یونیورسٹی میں مالگورزاٹا جیزیئرسکا اور مستقبل کے شوہر جوآخم سوئر کے ساتھ
اینگلا مرکل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننومبر 1990 میں اینگلا مرکل جرمنی کے دوبارہ متحد ہونے کے بعد منعقد ہونے والے پہلے جرمن وفاقی انتخابات کے لیے مہم چلا رہی تھیں
اینگلا مرکل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسنہ 1994 میں مسز مرکل ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے ایک تصویر میں ریپنگ پیپر کو استری کر کے دوبارہ قابل استعمال بنا رہی ہیں۔ سنہ 1994 میں ان کو ماحولیات کی وزیر بنایا گیا تھا
اینگلا مرکل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمارچ 1995 میں مسز مرکل کابینہ کے اجلاس کے دوران ساتھی وزیر ہورسٹ سیہوفر کے ہمراہ مسکراتے ہوئے
اینگلا مرکل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمارچ 2000: مسز مرکل کو سنہ 2000 میں سینٹر رائٹ کرسچین ڈیموکریٹس (CDU) پارٹی کی قیادت کے لیے منتخب کیا گیا تھا
اینگلا مرکل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسنہ 2005 میں جرمن چانسلر کی دوڑ کے لیے انتخابی مہم کے دوران اینگلا مرکل کا ایک انداز
اینگلا مرکل

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجون 2007 کی ایک یادگار تصویر جہاں سیاست میں مردوں کے غلبے کی عکاسی ہو رہی ہے اور اطالوی وزیر اعظم رومانو پروڈی، فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی، امریکی صدر جارج ڈبلیو بش، روسی صدر ولادیمیر پوتن اور برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے درمیان اکیلی خاتون رہنما اینگلا مرکل دکھائی دے رہی ہیں
اینگلا مرکل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناپریل 2011 میں برلن میں جرمن چانسلر اینگلا مرکل اس وقت کی امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ
اینگلا مرکل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجون 2015: جرمنی میں جی سیون ممالک کے سربراہ اجلاس کے بعد اینگلا مرکل اس وقت کے امریکی صدر براک اوباما کے ساتھ کسی مسئلے پر اظہار رائے کرتے ہوئے
تارکین وطن

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنستمبر 2015 میں جرمنی کی جانب سے پناہ گزینوں کے لیے اپنی سرحدیں کھولنے کے فیصلے نے ملک میں تقسیم پیدا کر دی تھی۔ تاہم ایک پناہ گزین خاندان جرمن چانسلر کی تصویر والا بینر اٹھائے ہوئے ہے
اینگلا مرکل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناپریل 2018 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے
اینگلا مرکل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجون 2018 میں کینیڈا میں جی سیون ممالک کے اجلاس کا ایک منظر جہاں تمام رکن ممالک کے سربراہ کسی مسئلے پر مذاکرات کر رہے ہیں اور جرمن چانسلر اینگلا مرکل پُراعتماد انداز میں اپنا موقف رکھ رہی ہیں
اینگلا مرکل

،تصویر کا ذریعہBBC Sport

،تصویر کا کیپشنکورونا کی وبا کے دوران جرمنی کی جانب سے اس کے پھیلاؤ پر مثبت طریقے سے قابو پانے پر انھیں بہت سراہا گیا تھا۔ بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ سائنس کی تعلیم حاصل کرنے کے باعث ان کی اس معاملے میں سمجھ بوجھ بہتر تھی