’جیل میں قید اور کنوار پن کا ٹیسٹ‘
اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں 20 سے زیادہ ممالک میں کنوار پن کے ٹیسٹ کا استعمال کیا جاتا ہے حالانکہ سائنسی تحقیق کے مطابق یہ ٹیسٹ ناصرف غیرسائنسی ہیں بلکہ ان کے ذریعے یہ بھی ثابت نہیں ہو سکتا کہ کوئی کنوارا ہے یا نہیں اور مزید یہ کہ یہ تشدد کی ایک قسم ہے۔
بی بی سی عربی نے مصر میں ایک سابقہ سیاسی قیدی اسرا (فرضی نام) سے بات کی جنھوں نے جیل میں ان کے ساتھ کیے گئے کنوار پن کے ٹیسٹ کے تجربے کے بارے میں بتایا۔
مصری قانون کے مطابق قیدیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ زبانی یا تحریری طور پر جیل وارڈن کو شکایت کر سکیں۔
بی بی سی 100 وومن کی جانب سے ہر سال 100 متاثر کن اور حوصلہ افزا خواتین کو چنا جاتا ہے اور ان کی کہانیاں شئیر کی جاتی ہیں۔