آیا صوفیہ: استنبول کی تاریخی عبادت گاہ میں 86 برس بعد جمعے کی پہلی نماز

تقریباً 86 برس کے طویل وقفے کے بعد بازنطینی دور کی اہم عمارت اور دنیا کے عظیم تاریخی ورثے میں سے ایک، آیا صوفیہ، دوبارہ عبادت کی جگہ بن گئی ہے اور اس میں پڑھی جانے والی جمعہ کی پہلی نماز کے حوالے سے استنبول کے شہریوں میں کافی جوش و جذبہ پایا گیا۔

آیا صوفیہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناستنبول کی تاریخی عمارت کو 86 برس بعد مسجد میں تبدیل کیے جانے کے بعد اس میں جمعے کی پہلی نماز ادا کی گئی ہے۔
آیا صوفیہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنتقریباً ایک ہزار افراد کو سکیورٹی چیک پوئنٹس سے گزر کر مسجد کے اندر داخل ہونے دیا گیا جبکہ باقی افراد نے باہر ہی نماز ادا کی
آیا صوفیہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنجمعرات کو گورنر کی جانب سے ٹی وی پر خطاب کے دوران اپیل کی گئی تھی کہ جمعے کو نماز کے لیے آنے والے ’چہرے کا ماسک، جائے نماز، صبر اور سمجھداری‘ ساتھ لے کر آئیں۔
آیا صوفیہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسنہ 1453 میں جب قسطنطنیہ کی مضبوط اور بلند دیواریں ٹوٹ گئیں تو شہر کا نیا نام استنبول ہو گیا، کتھیڈرل کی عمارت مسجد بن گئی اور عمارت میں کسی بنیادی تبدیلی کے بجائے اس کے ہر کونے میں ایک مینار بنا دیا گیا
آیا صوفیہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنرومن مورخ ٹیسیٹس کے مطابق آیا صوفیہ یعنی چرچ آف دا ہولی وزڈم آف کرائسٹ بازنطینی شہر ایکروپولس میں اُسی مقام پر قائم کیا گیا تھا جہاں اس سے پہلے بھی دو گرجا گھر بنائے گئے تھے
آیا صوفیہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنجمعرات کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اس عمارت کا دورہ کیا تھا اور اسے نمازِ جمعہ کے لیے کھولنے کے حوالے سے کیے جانے والی انتظامات کا جائزہ لیا تھا
آیا صوفیہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناسی دن انھوں نے عمارت کے باہر ’آیا صوفیہ گرینڈ موسک‘ کی تختی بھی اپنے ہاتھوں سے نصب کی
آیا صوفیہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشننمازیوں کی آمد کا سلسلہ جمعرات کی شب سے ہی شروع ہو گیا تھا اور کئی افراد نے آیا صوفیہ کے باہر نصب حفاظتی باڑ کے باہر ہی نمازِ فجر ادا کی
آیا صوفیہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجمعے کی صبح ہی آیا صوفیہ کے باہر لوگ بڑی تعداد میں اکٹھے ہونا شروع ہو گئے تھے
آیا صوفیہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیہ عمارت استنبول کے تاریخی علاقے سلطان احمد میں واقع ہے اور اسی علاقے میں توپ قاپی محل، سلطان احمد مسجد اور بیسلکا سسٹرن بھی موجود ہیں
آیا صوفیہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیہاں سے ٹریم سروس بھی گزرتی ہے تاہم نماز کے پیش نظر اس علاقے میں ٹریم سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی
آیا صوفیہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنآیا صوفیہ میں نماز پڑھنے کے خواہش مند کئی سو افراد اس مسجد کے باہر اکٹھے ہوئے
دعا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجمعے کے اجتماع سے پہلے مسجد میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا
آیا صوفیہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبہت سے لوگوں نے باہر سڑک پر اور آیا صوفیہ کی دیوار کے ساتھ چلنے والی ٹریم لائن پر ہی جائے نماز بچھا لیے