برطانیہ میں عام انتخابات: مسلمان ووٹر کیا چاہتے ہیں؟
کئی ماہ سے بریگزٹ پر تعطل کے بعد برطانیہ میں 12 دسمبر کو عام انتخابات ہو رہے ہیں جن سے دیگر برادریوں کی طرح مسلمانوں کی بھی کچھ توقعات ہیں۔
برطانیہ میں مسلمانوں کے لیے کام کرنے والے ادارے مسلم کونسل آف برٹین نے ان انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی پالیسیوں کے بارے میں ایک منشور جاری کیا ہے جس کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو مسلمان شہریوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے اسلاموفوبیا اور نسلی منافرت کا مقابلہ کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔
مسلم کونسل آف برٹین کا کہنا ہے کہ انتخابات میں 31 ایسی نشستیں ہیں جہاں مسلمان ووٹر پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ ثمرہ فاطمہ کی رپورٹ۔۔۔


