ایران میں تیل کی قیمتوں کے خلاف مظاہرے: ’100 سے زیادہ افراد ہلاک‘
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ گذشتہ جمعے سے ایران میں جاری مظاہروں میں اب تک کم از کم 106 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایران میں یہ مظاہرے گذشتہ جمعے کو تیل کی قیمتوں کے خلاف شروع ہوئے تھے۔
