خوراک کا عالمی دن: خوراک پیدا کرنے والے بھوکے پیٹ سونے پر مجبور
دنیا میں ہر سال 80 کروڑ سے زیادہ افراد بھوکا پیٹ رہنے پر مجبور ہیں اور ان میں سے ایک بڑی تعداد ان لوگوں کی ہے جو خوراک پیدا کرنے اور زرعی صنعت سے وابستہ ہیں۔
لیکن دوسری جانب دنیا بھر میں اس سے زیادہ تعداد میں افراد موٹاپے اور زیادہ وزن کا شکار ہیں۔ تاہم اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے مطابق دنیا میں اتنی تعداد میں خوراک موجود ہے جس کی مدد سے 10 ارب افراد کو کھانا کھلایا جا سکتا ہے۔
لیکن یہ ممکن کیسے ہے؟ جاننے کے لیے دیکھیے یہ ڈیجیٹل ویڈیو۔


