آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
سمندر ٹائٹینک کے ملبے کو کھا رہا ہے
گہرے سمندر میں مہم جوئی کرنے والے افراد کی ایک ٹیم نے بحرِاوقیانوس کی تہہ میں موجود بحری جہاز ٹائٹینک کے ملبے کا جائزہ لیا تو انھیں معلوم ہوا کہ وہ شدید شکست و ریخت کا شکار ہے۔ جہاں اس کے کچھ حصے بہتر حالت میں ملے وہیں کئی مشہور چیزیں جیسے کہ کپتان کا باتھ ٹب اب وہاں موجود نہیں۔