تصاویر: کشمیر کے معاملے پر لندن میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاج

جہاں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کا رابطہ دنیا سے کٹا ہوا ہے وہیں بیرونی دنیا میں کشمیر سے متعلق نئے فیصلے پر احتجاج ہو رہا ہے۔ لندن میں بھی انڈین ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرین موجود ہیں۔

KASHMIR
،تصویر کا کیپشنانڈین حکومت کی طرف سے ریاست جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اعلان کے خلاف آج لندن میں انڈین ہائی کمیشن کے سامنے ایک بڑ مظاہرہ ہو رہا ہے۔
KASHMIR
،تصویر کا کیپشنپاکستانی حکومت نے بھی 15 اگست کو انڈیا کے یوم جمہوریہ کو ’یوم سیاہ‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا، تاہم لندن میں ہونے والے مظاہرے کی اپیل جنوبی ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی درجنوں مختلف تنظیموں نے بھی کر رکھی ہے۔
KASHMIR
،تصویر کا کیپشنگزشتہ پیر سے انڈین ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے ہو رہے ہیں، تاہم منتظمین کا دعویٰ ہے کہ آج کے مظاہرے میں لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔
KASHMIR
،تصویر کا کیپشنآج کے مظاہرے کی اپیل چند سکھ تنظیموں نے بھی کر رکھی ہے۔
کشمیر، لندن

،تصویر کا ذریعہTOLGA AKMEN

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے یوم آزادی کو کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں
لندن

،تصویر کا ذریعہTOLGA AKMEN

،تصویر کا کیپشناس موقع پر کسی ہنگامی صورت حال کے خدشے کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر میں میٹروپولیٹن پولیس کی بڑی نفری تعینات کی گئی ہے۔
لندن

،تصویر کا ذریعہTOLGA AKMEN

،تصویر کا کیپشنمظاہرین میں انڈیا کے حامی بھی شامل تھے۔
لندن

،تصویر کا ذریعہTOLGA AKMEN

،تصویر کا کیپشنمظاہرین میں سے ایک شخص کو پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کا منظر۔
لندن

،تصویر کا ذریعہTOLGA AKMEN

،تصویر کا کیپشنہائی کمیشن کے باہر مودی حکومت کے حق میں نعرے بازی کرنے والے افراد بھی موجود ہیں۔