63 برس کی کیتھرین ماتھیبے ورزش نے جن کی زندگی بچا لی
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق سحرا سہارا کے زیریں علاقوں میں جنوبی افریقہ میں سب سے زیادہ موٹاپے کی شرح پائی جاتی ہے۔
لیکن تیمبیسیا کے ایک علاقے میں ایک خاتوں اپنی برادری کو چست رہنے کے لیے متاثر کر رہی ہیں۔
63 برس کی کیتھرن ماتھیبے اپنے وزن کی وجہ سے بے ساکھیوں کے بغیر نہیں چل سکتی تھیں۔ لیکن ایک دن انھوں نے ریڈیو پر گانا سنا اور رقص کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ان کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی۔

