تصویری جھلکیاں: اہم مواقع پر نیند کے مزے لیتے ہوئے عالمی رہنما

قومی اسمبلی کا کام قانون سازی ہے لیکن کئی بار اس کام میں نیند بھی آ جاتی ہے۔ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران نون لیگ کے رہنما رانا تنویر کو نیند آگئی لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی اور ممالک میں بھی ہوتا ہے۔

شہباز شریف

،تصویر کا ذریعہPTV

،تصویر کا کیپشنقومی اسمبلی اجلاس میں لیگی رہنما رانا تنویر شہباز شریف کی تقریر کے دوران سو گئے۔ سپیکر کی نشاندہی پر شہباز شریف مسکرا کر بولے ’رانا تنویر کو میری تقریر موسیقی لگ رہی ہے اس لیے نیند آرہی ہے۔‘
گورڈن براؤن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناپریل 2008 میں سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران اپنی نیند پر قابو نہ رکھ سکے۔
فیدل کاسترو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکیوبا کے سابق صدر فیدل کاسترو اپریل 2011 میں کیوبن کمیونسٹ پارٹی کانگرس کے اجلاس میں سو گئے۔
شنزو ایب

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجنوری 2017 میں جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والے سوال جواب کے دوران سب سے بے خبر سوتے ہوئے۔
آنگیلا مرکل

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجرمنی کی چانسلر آنگیلا مرکل جون 2014 میں پارلیمنٹ میں جاری بحٹ بحث کے دوران اپنے ہاتھ سے ٹیک لگائے سو گئیں۔
پوپ بینیڈکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپوپ بینیڈکٹ اپریل 2018 میں مالٹا کے شہر فلوریانا میں ایک مذہبی اجتماع کے دوران اپنی جگہ پر بیٹھے بیٹھے سو گئے۔